🗓️
جدہ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف او آئی سی نے ایک اہم قرارداد منظور کرلی جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکنے اور 5 اگست کے اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کشمیر کمیٹی جدہ نے او آئی سی کی جانب سے کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کا بھر پور اعادہ اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکنے اور 5 اگست کے اقدامات واپس لینے کی قرارداد خوش آئند ہے۔
جدہ میں مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کشمیر کمیٹی جدہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں او آئی سی کے لیے پاکستان کے سفیر اور مستقل مندوب رضوان سعید شیخ مہمان خصوصی تھے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے او آئی سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، طارق ملک (انچارج ویزا سکشن)، قونصل میڈیا سید حمزہ سلیم گیلانی اور الیاس نظامی (او آئی سی) بھی موجود تھے۔
کشمیر کمیٹی کے کوآرڈینٹر محمد عامل عثمانی کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی رضوان شیخ نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 47 واں سالانہ اجلاس نائیجر میں ہوا تھا۔
اس اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر پر ایک جامع اور زوردار قرارداد منظور کی گئی جو اس موضوع پر گزشتہ تمام قراردادوں سے زیادہ مفصل اور واضح تھی۔
اس قرارداد نے 5 اگست 2019ء اور اس کے بعد کے بھارتی اقدامات کو شدومد سے مسترد کیا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پرزور مذمت کی۔
اس قرارداد کے ذریعے او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کا اعادہ کیا اور عالمی برادری کو بھارت سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے لیے کہا۔
پاکستانی مستقل مندوب نے زور دیا کہ یہ تمام اقدامات او آئی سی کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کا ایک اور ثبوت ہے۔
اجلاس میں کشمیر کمیٹی کے ممبران محمدعامل عثمانی، عامرغنی میر، سرداراقبال یوسف، پرویز یوسف مسیحی کے علاوہ حافظ فاروق شاہد، اسامہ محمدعامل عثمانی اور دیگر نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
نیب قانون اپنی ظالمانہ شکل میں بحال ہو گیا رانا ثنااللہ
🗓️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر
ستمبر
ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور
🗓️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے
دسمبر
افغانستان میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا
اگست
سامی جاسم کون ہے اور اسے کیسے گرفتار کیا گیا؟
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت
اکتوبر
دشمن بھوک سے فلسطینیوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا
🗓️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل
مارچ
سعودیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کو ایک اور جھٹکا
🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے داخلی سلامتی کے مشیر، زاچی
جون
سعودی عرب میں خواتین کی سزائے موت کے حیران کن اعداد و شمار
🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: انسانی حقوق کے لیے سعودی یورپی تنظیم نے گذشتہ ایک
اکتوبر
ناقدین کو دبانے کے لیے سعودی نے کیا سائبر سسٹم کا استعمال
🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی ناقدین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے جواز کے
جنوری