?️
کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک انتہاپسند دہشت گرد کی جانب سے مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا جس میں اس دشہت گردی کی شدید مذمت کی گئی جبکہ مسلم خاندان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہزاروں افراد نے جاں بحق ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا جنہیں ایک شخص نے ٹرک تلے کچل دیا تھا۔
اونٹاریو اور اس کے جنوب مغربی شہر لندن میں لوگوں نے 7 کلومیٹر مارچ کیا جو جائے واقعہ سے متاثرہ خاندان کے گھر کے پاس مسجد تک تھا، اسی جگہ کے قریب ہی حملہ آور نیتھانیئل ویلٹمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مذکورہ واقعے کے خلاف ہونے والے مارچ میں لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ’یہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کے مقابلے میں محبت جیسے جملے درج تھے، اسی طرح کے مارچ کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کیے گئے۔
متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک لمحے کی خاموشی کے بعد مختلف مذاہب کے نمائندوں نے نفرت انگیزی کی مذمت کی اور لندن میں 30 ہزار افراد پر مشتمل مسلم کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی۔
مارچ میں شامل کالج کے 19 سالہ طالبعلم عبد اللہ نے کہا کہ مارچ میں تعداد ہی نہیں بلکہ لندن میں ہر ایک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص نے شرکت کی، اس حملے کے بعد کینیڈا میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔
اونٹاریو کے شہر لندن کے میئر ایڈ ہولڈر کے مطابق چاروں مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں سے تھا، ان پانچ میں سے 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
حملے کے فوراً بعد ہی گرفتار کیے گئے 20 سالہ ملزم پر پہلے درجے کے قتل اور قتل کی کوشش کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ مسلم برادری کے متعدد رہنماؤں نے عدالتوں سے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ قتل کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ ایک دہشت گردی کا حملہ تھا، جو ہماری برادریوں میں سے ایک کے دل میں نفرت کا نتیجہ تھا۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہے تھے اور اسی دوران وہ سڑک پار کرنے کا سوچ ہی رہے تھے کہ ایک کالے پک اپ ٹرک نے انہیں کچل دیا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان
?️ 18 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین
مارچ
نیتن یاہو کے دفتر کو ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کو
جنوری
افغانستان کے مسئلے میں غیر ملکی مداخلت مسترد
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل اجلاس
جنوری
صیہونی فوج کا فلسطینی طلبا کے خلاف آنسو گیس کا استعمال
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے طلبا
اکتوبر
باب المندب میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح خبری ذرائع نے جنوبی یمن کے آبنائے
دسمبر
جنین میں صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ کے خلاف
دسمبر
نوشکی اور پنگجور میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے دو بڑے حملوں کو ناکام بنایا
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس
فروری
باجوہ کے ’غیر جانبداری‘ کے وعدے کا اعتبار نہیں، سابق جنرل
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ریٹائرڈ جنرل نے سابق آرمی چیف کے فوج
مارچ