?️
عمان (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اردنی حکومت کی خاموشی پر اردن کی پارلیمنٹ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک سے نکال دے۔
تفصیلات کے مطابق اردن کی پارلیمنٹ کے ارکان کی بڑی تعداد نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور بیت المقدس میں غنڈہ گردی پر اردنی حکومت کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی سفیر کو بے دخل کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحم حماس کی مدد کرے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اردنی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جس بے رحمی کے ساتھ فلسطینیوں کا اجتماع قتل عام کررہی ہے، اس کے بعد بے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے اور حماس کے بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اردنی حکومت کو کھل کر حماس اور فلسطینی قوم کا ساتھ دینا چاہیے اور صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
ادھر اردنی وزیر اعظم بشر الحصاونہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرنے پر اردن ہمیشہ دشمن ملکوں کے حلق کا کانٹا رہے گا۔
انہوں نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم ہمیشہ فلسطینی قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی فلسطینی قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کی کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار
?️ 9 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل مزید التواء کا شکار ہوگئی
مئی
حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے:فواد چوہدری
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
نومبر
مراکش میں داعش کا خطرناک دہشتگردانہ منصوبہ ناکام
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:مراکش کی حکام نے داعش کے ایک خطرناک دہشت گردی
فروری
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں
اگست
لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے
جون
یمنی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنا ناممکن ہے؛صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا ہے کہ
مئی
صیہونی حماس کا غصہ مغربی کنارے کے بے گناہ نوجوانوں پر اتار رہے ہیں
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے
نومبر
مسلم لیگ ن کے ایم این اے کو فردوس عاشق نے وارننگ دے دی
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق
جون