?️
غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے فلسطینی شخص مجد بریر کو 20 سال قید میں رہنے کے بعد رہا ہونے کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق مجد بریر کو اسرائیلی فوج نے منگل کے روز سلوان کے مقام پر فلسطینی شہری مجد بریر کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود ان کے بچوں کو زدو کوب کیا اور اس کے بعد سابق اسیر مجد بریر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق مجد بریر کی گرفتاری کے خلاف فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا تو قابض فوج نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد زخمی ہوگئے،
ہلال احمر کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے مجد بریر کی رہائش گاہ پر اس کی رہائی کی خوشی میں جمع ہونے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔
خیال رہے کہ مجد بریر کو اسرائیلی جیل سے 20 سال کے بعد رہا کیا تھا، اسے 30 مارچ 2001ء کو عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا، مجد بریر شادی شدہ تھے اور اس وقت ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی، بیٹی کی عمر صرف 15 دن تھی، آج یہ دونوں بچے جوان ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 44 سالہ فلسطینی محمد معالی اپنی مسلسل قید کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد 18 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسیر معالی کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق محمد معالی کو اسرائیلی فوج نے 2004ء کو گرفتار کیا اور اسے اسرائیل مخالف سرگرمیوں اور مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 21 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق گرفتاری کے بعد اسیر معالی کو مسلسل 70 دن تک ایک حراستی مرکز میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، اسیر معالی نے اسرائیلی زندان میں گریجوایشن مکمل کی۔


مشہور خبریں۔
صحافیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کا سلوک
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی لبنان میں صحافیوں کی گاڑی پر صیہونی حکومت کے
اکتوبر
شادی کے ایک ماہ کے اندر ہی نیلم منیر کی کام پر واپسی
?️ 28 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے پہلے ہی
جنوری
چوہدری سرورنے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
?️ 16 جنوری 2022شاہکوٹ ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پارٹی چھوڑنے
جنوری
امریکی سینیٹر کی قرارداد کا بنیادی مرکز کہاں ہے ؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے
دسمبر
’ کردار’ کو بنیاد بناکر شخصیت کا اندازہ لگانا غلط ہے، گوہر رشید
?️ 5 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مرزا گوہر رشید کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں
فروری
فیس بک گروپس میں ’نِک نیم‘ کے ساتھ پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس میں پوسٹ
نومبر
گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر 9,300 راکٹ فائر کیے گئے
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر
جولائی
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، اڈیالہ جیل منتقل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
ستمبر