?️
سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے تب سے دنیا میں بھارت کو شدید ذلت اور خواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور متعدد بار بھارتی مسلمانوں کے خلاف ہندو دہشت گردوں کے حملوں پر شدید تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔
لیکن اب جمہوریتوں کی تشخیص کرنے والا سویڈن کا بین الاقوامی ادارہ ورائٹیز آف ڈیموکرسی (وی ڈیم) انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا بلکہ ایک انتہاپسند ملک میں تندیل ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر جمہوریتوں کی تشخیص کرنے والا سویڈن کا بین الاقوامی ادارہ ورائٹیز آف ڈیموکرسی (وی ڈیم) انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی کانگریسی لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بھارت جمہوری ملک نہیں رہا بلکہ یہ ایک ‘انتخابی آمریت’ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کانگریس جو برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی بڑی حریف ہے اس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں اب جمہوریت نہیں رہی۔
راہول نے سویڈن کے عالمی سطح پر جمہوریتوں کی تشخیص کرنے والے ادارے ورائیٹیز آف ڈیموکرسی (وی ڈیم) انسٹی ٹیوٹ کا ایک نیوز کلپ شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی حیثیت نریندر مودی کی حکومت میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سے گھٹ کر انتخابی آمریت میں تبدیل ہوچکی ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اب غیر جمہوری نظام (انتخابی آمریت) میں بنگلہ دیش اور نیپال سے بدتر ہوگیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنما سیتارام یچوری نے بھی ٹویٹر پر اس رپورٹ کو شیئر کیا اور بھارت میں جمہوری پسماندگی کے بارے میں پنا تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے۔
وی ڈیم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سنسر شپ معمول بن گئی ہیں اور اب وہ صرف حکومتی امور سے متعلق نہیں رہیں، حکومت نے سول سوسائٹی کے اقدار کو نقصان پہنچایا ہے اور سیکولرازم آئین کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔
مشہور خبریں۔
سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا
جولائی
بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔ عظمی بخاری
?️ 13 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بھارت
مئی
عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی
مئی
میں تھا جس نے یوکرین کو ٹینک شکن میزائل دیئے تھے: ٹرمپ
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے
مارچ
ٹرمپ کا نیٹو کے ساتھ دھوکہ؛اماراتی اخبار کا انکشاف
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:اماراتی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے
اکتوبر
غزہ میں قابضین کا نفسیاتی کھیل/ اسرائیل کی آہنی دیوار کے پیچھے کیا چل رہا ہے؟
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: عالم اسلام درجنوں اینٹینا، سیکڑوں کیمرے اور ریڈار غزہ کے چاروں
دسمبر
کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کا قیام
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کو تعینات کرکے نیویارک
مئی
ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے:چیف جسٹس
?️ 7 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع
اپریل