?️
برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں جن کی وجہ سے انہیں بلیک لیسٹ کیا جاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یورپی یونین کے سفارتکاروں نے چین کے 4 عہدیداران اور ایک کمپنی پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دی، ان افراد اور کمپنی کا نام 22 مارچ کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی باضابطہ منظوری تک سامنے نہیں لائے جائیں گے۔
بلاک کے ایک سفارتکار نے کہا کہ مبینہ طور پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور تشدد کے خلاف پابندی عائد کرنے کے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔
یورپی یونین کے سفارتکاروں نے بتایا کہ چینی عہدیداران پر ایغور مسلم اقلیت کے خلاف مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایغورز کے حوالے سے یورپ، امریکا اور کینیڈا میں شدید تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔
یورپی یونین نے اپنے دوسرے تجارتی پارٹنر چین پر آخری بار پابندیاں جون 1989 میں لگائی تھی اور بیجنگ پر اسلحے کی پابندی عائد کردی تھی جو اب بھی برقرار ہے۔
سماجی کارکنان اور اقوام متحدہ کے ماہرین حقوق کا کہنا تھا کہ چین کے دور دراز مغربی خطے سنکیانگ میں کم از کم 10 لاکھ مسلمانوں کو کیمپوں میں مبینہ طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔
سماجی کارکنان اور چند مغربی سیاستدان چین پر مسلمانوں پر مبینہ تشدد، جبری مشقت اور ان کی نس بندی کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں، کینیڈا اور امریکا کے بعد ڈچ پارلیمنٹ نے بھی ایغور سے چین کے برتاؤ کو نسل کشی قرار دیا تھا، جسے چین نے مسترد کردیا تھا۔
یورپی یونین میں چینی مشن نے ٹوئٹر پر بلاک کے لیے چینی سفیر زانگ مِنگ کے نئی پابندیوں سے متعلق بیان کو ری پبلش کیا کہ بیجنگ اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرے گا۔
چینی مشن نے کہا کہ پابندیاں محاذ آرائی ہے، ہم مذاکرات چاہتے ہیں، محاذ آرائی نہیں، ہم یورپی یونین سے کہیں گے اپنے فیصلے پر دوبارہ سوچے، اگر کوئی محاذ آرائی پر اصرا کرتا ہے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمارے پاس عوام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا’۔
خیال رہے کہ چین، سنکیانگ میں انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی سے انکار کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرتے ہیں اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے ان کی ضرورت ہے۔
سفارتکاروں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے منظور کردہ 11 ناموں میں روس، لیبیا، جنوبی سوڈان اور شمالی کوریا کے عہدیداران بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے تیار ہیں: نوری المالکی
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم کے نامزد امیدوار نوری المالکی نے اپنی
فروری
روسی تجزیہ کار: امام خمینی دنیا میں آزادی کی علامت ہیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ایک روسی تجزیہ کار اور سیاسی امور اور مشرق وسطیٰ
جون
بی بی سی اسرائیل میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی عربی ویب سائٹ نے منگل 15 اگست کو
اگست
شمالی افریقہ میں ترکی کی نرم جنگ
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کی تعاون اور ہم آہنگی کی ایجنسی (TİKA) نے
مئی
حکومت کی کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے
جولائی
اسرائیلی وزیر جنگ کا بیان بین الاقوامی قوانین کی کھلی توہین:حماس
?️ 1 اکتوبر 2025کا اسرائیلی وزیر جنگ کا بیان بین الاقوامی قوانین کی کھلی توہین:حماس
اکتوبر
صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے
جنوری
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے
فروری