حماس کے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے صہیونی حکومت کی میزائیل ٹیکنالوجی کے خالق ہلاک ہوگئے

حماس کے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے صہیونی حکومت کی میزائیل ٹیکنالوجی کے خالق ہلاک ہوگئے

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  حماس کے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے صہیونی حکومت کے ایرو اسپیس ادارے کے سابق سربراہ اور میزائیل ٹیکنالوجی کے خالق ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عکا سٹی کے ہوٹل میں آتش‍زدگي میں زخمی ہونے والے صہیونی حکومت کے ایرو اسپیس ادارے کے سابق سربراہ ہلاک ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے ایرو اسپیس ادارے کے سابق سربراہ کی موت واقع ہوگئی ہے، وہ چار ہفتے قبل عکا شہر میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ آوی ہارایون عکا سٹی ميں ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے، جہاں وہ صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔

بعض نیوز ایجنسیوں نے عکا سٹی میں واقع ہوٹل آفندی ميں آتشزدگی کے دوران صیہونی حکومت کی اور اہم شخصیات کے شدید طور پر ز‍خمی ہونے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق اوی ہارایون کی عمر 84 برس تھی اور وہ صیہونی حکومت کی ائراسپیس اور میزائیل ٹیکنالوجی کے خالق سمجھے جاتے تھے۔

انہوں خودساختہ صیہونی ریاست کے جدید ترین ہتھیار بنائے۔ شاویت خلائی راکٹ اور ہاوک دفا‏عی سسٹم کی تیاری کو آوی ہاریون کا کارنامہ ہی شمار کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے خوف سے تل ابیب گیس نکالنا بند کردے گا : صہیونی میڈیا

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     اسرائیلی میڈیا نے کل پیر کو اعلان کیا کہ

اسرائیل ٹوٹ رہا ہے: موساد کے سابق سربراہ

?️ 4 جون 2022عربی اخبار 21 نے موساد کے سابق سربراہ تامیر باردوت کے حوالے

بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک

امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ الجھن کا شکار ہے، اس کی خارجہ پالیسی متضاد ہو

دنیا کو بتانا چاہتے ہیں عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، بیرسٹر گوہر

?️ 17 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی

?️ 9 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے

اسرائیل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا بند کرے:ترکی

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اسرائیل کے ایران

مارچ سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے اضافہ

?️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے