🗓️
جرمنی (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والی نئی تبدیلیوں کے حوالے سے جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ایک دکھاوا ہے اور ان تبدیلیوں میں کسی قسم کی کوئی سیاسیتبدیلی شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے نیٹ ورک ڈوئچے ویلے کی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں جو اصلاحات اور تبدیلیوں کی ہیں وہ صرف ظاہری ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی سیاسی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ سعودی شاہی نظام میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ایک دکھاوا ہے اور اس سے سعودیوں کی آزادی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی سیاسی نظام میں کوئی تبدیلی رونما ہوگی۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ نام نہاد اصلاحات صرف معاشرتی اور مذہبی پہلوؤں تک ہی محدود ہیں، ان تبدیلیوں کا سیاسی یا عوامی آزادی میں کوئی خاص کردار نہیں ہے۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد سعودی شاہی نظام میں دینی اور مذہبی سوچ کو ختم کرنا اور وسیع پیمانے پر معاشرتی تبدیلی پیدا کرنا ہے جبکہ سیاسی نطام، صرف شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ ہی سیاسی طور پر طاقتور اور مضبوط ہورہا ہے اور اس میں کسی دوسرے کو مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کچھ سالوں میں کئی اصلاحات سامنے آئی ہیں جن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے کا بھی اعلان کیا تھا جبکہ سعودیہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو سفیر بھی تعینات کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی تھی جس کے بعد ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی، جبکہ کچھ ہی دن بعد، دوسرے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ خواتین مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر حج کے لئے اپنا نام لکھوا سکتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور امارات امریکی ہتھیاروں سے محفوظ نہیں : المشاط
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں: سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ اور یمن کی مسلح
اگست
اسرائیلی وزراء کی حزب اللہ کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی شدید مخالفت
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 21 دن
ستمبر
امریکی صحافی نے کن امریکی سینیٹرز کو پاگل کہا؟ اور کیوں؟
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایران پر حملہ کرنے کے
جنوری
ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم عائد
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے موجودہ
جون
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بے بسی
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
جولائی
ترکی میں نئی گرفتاریاں اور اردگان کے مخالفین پر دباؤ
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ان دنوں زیادہ تر ترک میڈیا اور سیاسی حلقے اردگان
جنوری
انصاراللہ کی جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی شرطیں
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یمنی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے یہ
فروری
شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی
🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال
اکتوبر