سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ایک دکھاوا ہے، جرمنی میں ہونے والی تحقیق نے اہم انکشاف کردیا

سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ایک دکھاوا ہے، جرمنی میں ہونے والی تحقیق نے اہم انکشاف کردیا

?️

جرمنی (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والی نئی تبدیلیوں کے حوالے سے جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے  سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ایک دکھاوا ہے اور ان تبدیلیوں میں کسی قسم کی کوئی سیاسیتبدیلی شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے نیٹ ورک ڈوئچے ویلے کی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں جو اصلاحات اور تبدیلیوں کی ہیں وہ صرف ظاہری ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی سیاسی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ سعودی شاہی نظام میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ایک دکھاوا ہے اور اس سے سعودیوں کی آزادی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی سیاسی نظام میں کوئی تبدیلی رونما ہوگی۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ نام نہاد اصلاحات صرف معاشرتی اور مذہبی پہلوؤں تک ہی محدود ہیں، ان تبدیلیوں کا سیاسی یا عوامی آزادی میں کوئی خاص کردار نہیں ہے۔

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد سعودی شاہی نظام میں دینی اور مذہبی سوچ کو ختم کرنا اور وسیع پیمانے پر معاشرتی تبدیلی پیدا کرنا ہے جبکہ سیاسی نطام، صرف شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ ہی سیاسی طور پر طاقتور اور مضبوط ہورہا ہے اور اس میں کسی دوسرے کو مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کچھ سالوں میں کئی اصلاحات سامنے آئی ہیں جن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے کا بھی اعلان کیا تھا جبکہ سعودیہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو سفیر بھی تعینات کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی تھی جس کے بعد ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی، جبکہ کچھ ہی دن بعد، دوسرے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ خواتین مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر حج کے لئے اپنا نام لکھوا سکتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے

صہیونیوں کے نقطہ نظر سے مزاحمتی حریک کی ڈرون طاقت

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کے

بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

?️ 9 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کو

نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک

امریکی حملے کے جواب میں ایران کے ردعمل پر عالمی تشویش میں اضافہ

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے حکم

صیہونیوں میں غزہ جنگ کے جھٹکے

?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجی

نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد

10 Shoes to Wear if You Love Walking and Hate Being Uncomfy

?️ 23 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے