🗓️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ٹی وی چینل نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین اختلافات کی وجہ سے نیتن یاہو کا امارات دورہ منسوخ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات میں تناؤ کی فضا قائم ہے، اسرائیل میں اماراتی سرمایہ کاری کی حد کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات کے بعد اماراتی قیادت کو شرمندگی ہوئی ہے۔
عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اماراتیوں نے نیتن یاہو کی طرف سے انتخابی مہم میں پروپیگنڈا کرنے والے مواد کے طور پر اماراتی سرمایہ کاری کے استعمال پر اپنی غیظ و غضب کا اظہار کیا تھا، امارات نے واضحکیا ہے کہ وہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان پائے جانے والے اختلافات نیتن یاہو کے دورہ ابوظبی کی منسوخی کا باعث بنے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو نیتن یاہو ابوظبی کا دورہ کرنے والے تھے لیکن انہوں نے اسرائیل کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر جو نیتن یاہو کو اردن کے ہوائی اڈے پر لے جارہا تھا کو اردن کی فضا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ان کا یہ دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔
چینل کے مطابق نیتن یاہو نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیلی معیشت میں تقریبا 40 ارب شیکل کی سرمایہ کاری کرے گا۔
اس بیان میں اماراتیوں کو مشتعل کردیا گیا تھا، امارات اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا تھا مگر نیتن یاہو کے بیان نے سارا بھانڈا پھوڑ ڈالا۔
مشہور خبریں۔
آج کا اجلاس اپوزیشن کے لئے بہت بڑا پیغام تھا
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امید
نومبر
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد کا مسودہ منگل کو پیش کیا جائے گا
🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں
فروری
سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید
🗓️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے
اکتوبر
عمان میں حسینی عزاداروں پر داعش کا حملہ
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں حسینیہ پر دہشت گردانہ
جولائی
نیویارک میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری سے
اکتوبر
تل ابیب کا فلسطینی قیدیوں کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گانٹز نے ایک
ستمبر
صہیونیوں کی غزہ کی جنگ میں ناکامی کے ڈراؤنے خواب سے چھٹکارا پانے کی جدوجہد
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ صیہونی
فروری
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
🗓️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست