?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں اس وقت ایک شدید خانہ جنگی کا آغاز ہوچکا ہے اور ملک بھر کے لوگوں میں ایک شدید خوف و ہراس اور بے چینی پیدا ہوچکی ہے جبکہ متعدد یہودی اب اسرائیل کو چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں نقل مکانی کررہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اندر سے ٹوٹ چکا ہے اور اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو ملک کی سالمیت خطرے میں پڑجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اگرچہ دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کے خلاف مضبوط اور طاقت ور ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک اندر سے کمزور، ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور زخم رسیدہ ہے، اور اگر ہمیں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے تو کسی کمزوری کا مظاہرہ کیے بغیر ہمیں اپنے دشمنوں کے خلاف اپنی سلامتی کو مضبوط رکھنا ہوگا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینی گینٹز نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے منتخب ارکان جمہوری تحریکوں کے باعث خطرات میں گھر گئے مگر ہم نے رابین کے قتل سے سبق نہیں سیکھا۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل داخلی سطح پر سیاسی بے چینی کا شکار ہے، نیتن یاہو کی حکومت سازی میں ناکامی کے بعد سیاسی حالات مزید خراب ہوئے ہیں، ان کی حکومت سازی کی کوشش مثبت ہے مگر وہ نفتالی بینیٹ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب سے بڑا چینج یہ ہے کہ جس منزل کے حصول کے لیے ہم نے خون اور جانوں کی قربانی دی ہے وہ استقامت ہمارے ہاتھ سے نکل نہ جائے، کیونکہ جس طریقے سے یہودی ملک سے فرار کررہے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل عنقریب نابود ہوجائے گا، لہٰذا ہمیں یہودیوں کو اس بات کا یقین دلانا ہوگا کہ ہم آپ کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اگر یہ ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے تو اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے۔
مشہور خبریں۔
زیادہ تر اسرائیلی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: Axios نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں
مارچ
یمنیوں کی گفتگو مذہبی اور انقلابی ہے ناکہ خود غرضانہ
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: یمنی مزاحمت کے حوالے سے ریڈیو دیوگو کا سیاسی مباحثہ
جنوری
اگلے سال سے جنگ کے معاشی نتائج دیکھنے میں آینگے
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
نیب آرڈیننس میں ترامیم
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل
مئی
تیران اور صنافیر جزائر کی ملکیت سعودی عرب کو منتقل کرنے کا عمل معطل
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری حکام نے بحیرہ
دسمبر
امریکی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ڈکس وِل
نومبر
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے: بزدار
?️ 15 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں
اگست
یوکرین کے بحران پر ردعمل کی وجہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ کے سابق مشیر جیمز کارڈن نے نیوز ایجنسی TASS
اگست