?️
اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے میں چین نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے کی مکمل تحقیقات کرائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، دونوں ممالک کے زخمیوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان میں بے گناہ متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کرتا ہے۔
بیان کہا گیا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج کرے، حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزائیں دے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ہی دوران پاکستان میں تمام سطح پر متعلقہ محکموں کو لازمی طور پر مضبوط حفاظتی اقدامات اور اپ گریڈ شدہ سیکورٹی تعاون میکانزم کو نافذ کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
چینی سفارت خانے نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہوئی ہے، پے درپے کئی دہشت گردی کے حملے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی چینی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سفارت خانہ، پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چوکس رہنے، حفاظتی احتیاطی تدابیر کو مضبوط بنانے، غیر ضروری باہر جانے کو کم کرنے اور مؤثر حفاظتی اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے گوادر میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پروجیکٹ پر چینی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر خودکش حملہ آور نے حملہ کیا تھا۔
حملے کے نتیجے میں ایک چینی زخمی، دو مقامی بچے ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور ہر گوادر کے ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے سے قریب ہی کھیلنے والے دو بچے جاں بحق ہوئے اور چین کا ایک شہری معمولی زخمی ہوا۔
خودکش دھماکا بلوچ وارڈ گوادر ایکسپریس وے کے قریب ہوا جبکہ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری تسلیم نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
روسی باغی کون ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی
جون
فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ ٹیب کی آزمائش
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
اکتوبر
خیبرپختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کوہلاک کر دیا
?️ 5 اپریل 2021خیبر پختونخواہ (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اپریل
دبئی کے حکمران کو عدالت میں اپنی سابقہ بیوی کو نصف ارب پاؤنڈز دینے کی سزا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک برطانوی عدالت نے دبئی
دسمبر
اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا
?️ 17 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر
دسمبر
کورونا: مزید 137 مریض جان کی بازی ہار گئے
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس روزانہ سیکڑوں افراد کی جانیں لے رہا
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں زیر تعمیر مسجد شہید
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:بدھ کی صبح صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے جنوب
جنوری
بھارت کا سفارتی سطح پر پھر رابطہ، دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا
?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان سے سفارتی سطح پر ایک
ستمبر