?️
سچ خبریں:کمیٹی برائے تحفظِ صحافی نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مشرق وسطی میں 95 فیصد صحافیوں کی شہادتوں کی ذمہ داری صیہونی افواج پر عائد ہوتی ہے؛ صرف غزہ میں 255 صحافی شہید ہوئے ہیں، جن میں صالح الجعفراوی بھی شامل ہیں۔
کمیٹی برائے تحفظِ صحافی نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مشرق وسطی میں 95 فیصد صحافیوں کی شہادتوں کی ذمہ داری صیہونی افواج پر عائد ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
روسیہ الیوم کے مطابق، کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے بار بار صحافیوں پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ کمیٹی نے اس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ان جرائم کے لیے جواب دہ ہو جو اس نے میڈیا اہلکاروں کے خلاف انجام دیے ہیں۔
ادارے نے مزید کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے تاکہ وہ وہاں کے حالات کو آزادانہ اور غیر جانب دارانہ طور پر رپورٹ پیش کر سکیں۔
علاقائی اعداد و شمار کے مطابق، صیہونی حملوں کے نتیجے میں یمن میں 31، لبنان میں 6، اور ایران میں 3 صحافی شہید ہوئے ہیں۔
ادھر غزہ کے سرکاری دفترِ اطلاعات نے منگل کے روز صحافی صالح الجعفراوی کی شہادت کے بعد اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک نوارِ غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 255 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں شہداء کے اجسام کا پگھلنا؛ غیرروایتی ہتھیاروں کا استعمال
دفترِ اطلاعاتِ غزہ نے اسرائیل کے جانب سے فلسطینی صحافیوں پر کیے جانے والے منصوبہ بند حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اقدامات کی واضح مذمت اور قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔
مشہور خبریں۔
بیلجیئم میں ہزاروں مزدوروں کا مظاہرہ
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:بیلجیئم کے ہزاروں مزدوروں نے اپنے حقوق کو نظر انداز کرنے
مئی
بھارتی آبی جارحیت: ستلج ، راوی اور چناب میں سیلاب، درجنوں بستیاں زیرآب
?️ 26 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی
اگست
پاکستان کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بند
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردانہ
نومبر
’ریاست خطرے میں ہے‘ مولانا فضل الرحمان کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل
مارچ
فرانس میں سیاسی بحران نے عوام اور سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کو آشکار کر دیا
?️ 8 ستمبر 2025فرانس میں سیاسی بحران نے عوام اور سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کو
ستمبر
اسرائیل غزہ امن منصوبے میں رکاوٹ ہے، گیند اب امریکہ اور اسرائیل کے کورٹ میں ہے
?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل غزہ امن منصوبے میں رکاوٹ ہے، گیند اب امریکہ اور اسرائیل
اکتوبر
عارضی بنیادوں پر ججوں کو تعینات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟تنازع کیا ہے؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود
جولائی
کینیڈا نے بھی پوٹن خاندان کا بائیکاٹ کیا
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے بحران کے سلسلے
اپریل