سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ لبنان کے واقعات ہولناک، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر تورک نے لبنان میں گزشتہ دن ہونے والے واقعات پر اپنے بیان میں ردِ عمل کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیروت پیجرز دھماکے کیوں ہوئے؛وال اسٹریٹ جنرل کا دعوی
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اس حوالے سے کہا کہ لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکے ہولناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔
فولکر تورک نے مزید کہا کہ لبنان میں پیجر دھماکے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان وسیع پیمانے پر ہونے والے دھماکوں کی تفصیلات کے حوالے سے ایک آزاد، درست اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ان افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے جنہوں نے ان حملوں کا حکم دیا اور انہیں عملی جامہ پہنایا۔
مزید پڑھیں: بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار
لبنان کی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیوں اور پیجر دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔