?️
جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں پرواز کے دوران شراب کے نشے میں مسافروں کے ساتھ بدسلوکی شروع کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب سے فرینکفرٹ پہنچنے والی لفتھنسا ایئر کی پرواز میں سوار 6 اسرائیلی شہریوں کو جرمنی میں پرواز کے دوران شراب پینے، ماسک نہ پہننے اور مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسرائیل کے تمام چھ مسافروں پر پرواز میں سوار ہوکر ماسک اتار پھینکنے، شراب نوشی کرنے، عملے اور مسافروں سے بدسلوکی کرنے کا الزام ہے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق تل ابیب کے بین گوریان ایئرپورٹ پر جہاز میں سوار ہونے سے قبل ان 6 مسافروں نے ڈیوٹی فری شاپ سے شراب خریدی، تمام چھ اسرائیلیوں نے پرواز میں بیٹھتے ہی ماسک اتار پھینکے اور شراب پینا شروع کر دی۔
ان پر الزام ہے کہ انہیں پرواز میں کئی بار بیٹھ جانے کیلئے کہا گیا مگر وہ کھڑے ہوکر غل غپاڑہ مچاتے رہے، اسرائیلی مسافروں نے ہوائی جہاز کے عملے کو گالیاں دیں اور بدسلوکی کی۔
ایئر لائن کے عملے کے مطابق مسافروں کے اس گروپ نے کورونا وائرس کے قواعد و ضوابط اور ایئر لائن پالیسیوں کی براہ راست خلاف ورزی کی، ان 6 مسافروں نے ہر اس فلائٹ اٹینڈینٹ کو گالیاں دینا شروع کردیں جو سمجھانے کیلئے ان کے پاس گیا۔
فلائٹ کے دیگر مسافروں نے بھی اسرائیلیوں کو ان کی بدتمیزی اور غیرقانونی سلوک کے خلاف متنبہ کیا، پائلٹ نے فلائٹ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ کئی بار ان اسرائیلیوں کو متنبہ کیا مگر وہ باز نہیں آئے۔
طیارہ فرینکفرٹ پہنچا تو عملے نے پائلٹ کی مدد سے پولیس طلب کر رکھی تھی۔ پولیس نے ان چھ مسافروں کو گرفتار کرکے نظربند کردیا ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
عارف علوی کا عدلیہ سے مطالبہ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق صدر عارف علوی بھی کراچی میں بانی پی ٹی
جون
سروے; 75 فیصد سیاہ فام امریکی نسلی حملوں سے خوفزدہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق،
مئی
مشرق وسطی میں دہشت گردی کا منھ بولا باپ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:خطے کی اقوام کے خلاف امریکی جرائم اور صیہونی حکومت کے
جنوری
صہیونی فوجی، حزب اللہ کے جال میں گرفتار
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی ایک یونٹ کو حزب اللہ
نومبر
بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے
?️ 24 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات زور پکڑنے
اگست
مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کمبھ میلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
?️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید
اپریل
آئی ایم ایف پروگرام کے طریقہ کار کو تبدیل کریں گے:وزیر خزانہ
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر
مئی
پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات: وزرائے خارجہ کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کا عزم
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے بیلٹ
مئی