🗓️
سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں زمینی افواج کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک ناکام اور احمقانہ منصوبہ شروع کیا ہے۔
صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے زمینی افواج کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بحریہ کے اہلکاروں کو زمینی جنگوں کے لیے تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مزاحمتی تحریک کے محاصرے میں
غزہ پر اسرائیلی جارحیت، جو بارہویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے اور فرسودگی کا شکار ہے، حزب اللہ کی شمالی محاذ پر کارروائیوں اور مغربی کنارے میں عوامی مزاحمت نے اسرائیلی فوج کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ناقابلِ تلافی جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی اخبار یرشلم پوسٹ نے تل ابیب کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ ایک وسیع جنگ کے اعلان سے صرف ایک قدم دور ہے جو "طوفان الاقصی” کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کے لیے سب سے قریب ترین جنگی لمحہ ہو سکتا ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے بھی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی علاقے کے اسرائیلی فوجی کمانڈر اوری گودین نے جنوبی لبنان میں ایک نیوٹرل زون (غیرجانبدار علاقہ) بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
یہ میڈیا پروپیگنڈا ایسے وقت میں زور پکڑ رہا ہے جب اسرائیلی فوج پہلے ہی سے شدید نفری کی کمی کا سامنا کر رہی ہے۔
واضح نہیں کہ وہ حزب اللہ جیسی ایک ایسی بڑی تنظیم سے کیسے وسیع پیمانے پر جنگ چھیڑ سکتی ہے جو گزشتہ 11 مہینوں سے اسرائیلی فوج کو مفلوج کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کل سے دوبارہ شروع ہوں گے
🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے آمدنی اور اخراجات
مارچ
الجولانی کے وزیر خارجہ علاقائی دورے کیوں کر رہے ہیں؟
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:الجولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی، عرب ممالک کی حمایت
جنوری
انٹرنیشنل ریڈ کراس: 20 لاکھ سے زائد یمنی بچے تعلیم سے محروم ہیں
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے یمن میں اسکولوں
ستمبر
سونیا حسین اور شرمین عبید میں تلخ کلامی
🗓️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار ماہرہ خان سے متعلق بیان پر اداکارہ
جولائی
یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف
🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان
ستمبر
شمال مغربی شام میں کار بم دھماکہ؛متعدد عام شہری زخمی اور ہلاک
🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمال مغرب
فروری
خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ
🗓️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
ستمبر
عمران خان نے کبھی موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، فواد چوہدری
🗓️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری
مارچ