?️
الجزائر (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے افریقی یونین میں شمولیت کے خلاف متعدد ممالک نے اہم قدم اٹھاتے اقائدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس جدوجہد کا مقصد افریقی یونین کے اصولی اتحاد اور عرب فلسطینی مملکت کی حمایت پر مبنی موقف کی حفاظت ہے۔
عرب ای مجلے رأی اليوم نے الجزائری چینل الواقع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الجزائر نے افریقی اتحاد میں غاصب صیہونی ریاست کی شمولیت کے خاتمے کے لئے باقائدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس جدوجہد کا مقصد افریقی یونین کے اصولی اتحاد اور عرب فلسطینی مملکت کی حمایت پر مبنی موقف کی حفاظت ہے۔
رپورٹ کے مطابق الجزائرکے اس اتحاد میں اب تک جنوبی افریقہ، تیونس، اریٹیریا، سینیگال، تنزانیہ، نائیجر، جزائر کومور، گیبون، نائجیریا، زمبابوے، لائبیریا اور سیشلز نے شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ الجزائرحکام کا کہنا ہے کہ ان کی سفارتکاری کے بل بوتے پر مزید افریقی ممالک کی جانب سے بھی اس اتحاد میں شمولیت کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ رمطانے لامامرہ نے اس حوالے سے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ أفريقی یونین نے غاصب صیہونی ریاست کو رکنیت دینے کا اقدام اپنے اراکین کے مشورے کے بغیر انجام دیا ہے جبکہ الجزائر اس غير قانونی اقدام کے مقابلے میں ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھا نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی کوششیں درحقیقت افریقی اتحاد میں غاصب صیہونی ریاست کی غیر قانونی شمولیت کا ردعمل ہے جبکہ اس مقصد کے حصول کے لئے تل ابیب کے سفارتکاروں نے سالہا سال سے سر دھنا ہے۔
الجزائر کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم کو قبل ازیں بھی افریقی اتحاد کی تنظیم میں عبوری رکنیت حاصل تھی جسے سال 2002ء میں ختم کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد افریقی اتحاد نے اس تنظیم کی جگہ لے لی۔
رأی اليوم نے لکھا کہ رمطانے لامامرہ عنقریب ہی شروع ہونے والے تیونس، ایتھوپیا، سوڈان اور مصر کے اپنے دوروں کے دوران بھی افریقی اتحاد میں اسرائیلی شمولیت پر مزید سفارتکاری انجام دیں گے۔


مشہور خبریں۔
ریاض، مصر اور امارات پر اردنی جماعتوں کا رد عمل
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اردنی نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل ضعیف اللہ فراج نے المیادین
جنوری
عالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں صحافیوں کی ہلاکت میں غیر مستقیم شریک: عثمان الحکیمی
?️ 30 اگست 2025عالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں صحافیوں کی ہلاکت میں غیر مستقیم
اگست
وہ آنکھیں جنہیں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی نظر آتی
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: 2017 میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد 730,000 سے زیادہ
فروری
Fashion Girls! These Are the 17 Chic Flats Everyone Will Want in 2019
?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ہارورڈ یونیورسٹی کا اپنے بجٹ کو غیر مسدود کرنے کا مطالبہ
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے حکام نے بوسٹن کی فیڈرل کورٹ میں درخواست
جون
اہم صیہونی بینک سائبر حملے کا شکار
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے الیکٹرانک ڈیٹا بیس اور اہم ترین بینکوں کی
اپریل
غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
مغربی کنارے کی بستیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں: اسپین
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل البارس نے اعلان کیا
اگست