🗓️
ویانا (سچ خبریں) ویانا میں موجود امریکی سفارت کاروں اور دیگر عہدیداروں میں پُراسرار بیماری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں سائنسدانوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے مئی میں کہا تھا کہ امریکا میں دماغ کو نقصان پہنچانے سے متعلق مرض کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد حکومت اس پُراسرار بیمار پر تحقیقات کررہی ہے۔
مرض کی تفصیلات تاحال درکار ہیں لیکن یہ کیوبا، چین، روس اور دیگر ممالک میں امریکی سفارت کاروں اور انٹیلی جنس عہدیداروں میں بیماری اور دماغ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن چکا ہے۔
شبہ کیا جارہا ہے کہ ماسکو مرض کے پیچھے ہے جس کی وضاحت درکار ہے جبکہ سائنسدانوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ یہ حملے پلس مائیکروویو سے اٹھتے ہیں۔
اس مرض کا پہلا حملہ کیوبا میں 2016 اور دوسرا حملہ چین میں رپورٹ ہوا تاہم سائنس دانوں اور ڈاکٹروں نے یکساں نتائج کے بغیر اس کی وجوہات اور اثرات پر بحث بھی کی۔
نیو یارک کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ویانا میں تقریباً دو درجن امریکی انٹیلی جنس افسران، سفارت کاروں اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو ہوانا سنڈروم جیسے مرض کا سامنا ہے۔
آسٹریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ میزبان ریاست کی حیثیت سے مشترکہ تفتیش پر امریکی حکام کے ساتھ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان رپورٹس کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، آسٹریا میں بھیجے گئے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہیں جہاں سے بھی بیماری سے متعلق رپورٹ موصول ہورہی ہے، اس کی بھرپور تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ عملے کے کسی بھی رکن نے پر اسرار بیماری کی اطلاع دی ان کو فوری اور مناسب توجہ اور نگہداشت ملی ہے۔
حکام نے کہاکہ دیگر اقدامات کے علاوہ امریکا نے پہلے ہی طبی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عالمی سطح پر ان مسائل کو حل کرسکتی ہے اور مستقبل میں ان واقعات سے بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے یمن میں المہرہ کے دورے کا مقصد کیا ہے؟
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سفیر اسٹیفن فیگن جمعہ کے روز ملک کی بحریہ
مارچ
کل کے اتحادی آج کے دشمن بن چکے ہیں:
🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا
جون
سال 2022 میں سونا سب سے منافع بخش اثاثہ بن گیا
🗓️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ’ٹاپ لائن سیکیورٹیز‘ کے جاری کردہ تحقیقی نوٹ کے
دسمبر
انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغرب کے سعودی کارکن کی حوالگی کی مذمت
🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغرب کی عدلیہ کے سعودی کارکن
فروری
کشمیری نوجوانوں کے خلاف بھارتی پولیس کی دہشت گردی جاری، مزید 9 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
🗓️ 31 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک طرف جہاں بھارتی فوج کشمیری
مارچ
یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری، نیدرلینڈز میں مسجد کو آگ لگادی گئی
🗓️ 4 اپریل 2021نیدرلینڈز (سچ خبریں) یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے
اپریل
پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی
🗓️ 3 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں
جون
پاکستان کے ساتھ نویں جائزے سے متعلق بات چیت اب تک نتیجہ خیز رہی ہے، آئی ایم ایف
🗓️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
دسمبر