🗓️
جدہ (سچ خبریں) سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے درجنوں ائمہ اور خطبا کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے 54 ائمہ اور خطبا کے خاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے عہدوں سے برطرف کردیا ہے جبکہ وزارت مذہبی امور نے برطرفی کے احکامات جاری کرتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے لاتعلق رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے افراد کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں۔
اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو منفی خیالات اور نظریات سے بچانا ہے، منصب سے ہٹائے جانے والے ائمہ اور خطیبوں میں 17 کا تعلق مکہ مکرمہ، 18 کا جدہ، 3 کا طائف، 5 کا تربہ، 3 کا الخرمہ اور 4 کا قنفذہ سے ہے، اس کے علاوہ الکامل، اللیث، الجموم اور بحرہ سے بھی کئی افراد کو برطرف کیا گیا۔
دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے صحنوں میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا، انتظامیہ امور کے نگران شیخ عبدالرحمن سدیس نے کہا کہ شجر کاری کو وژن 2030ء کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا، جس کے تحت صحنوں کی خالی جگہوں اور راہداریوں میں پودے لگائے جائیں گے۔
ادھر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران آبِ زم زم کے کولر ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا
🗓️ 19 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے کان کنان کی فلاح وبہبود اورشعبہ
ستمبر
بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر گامزن
🗓️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا جوبائیڈن کی حکومت کی طرف سے صہیونی حکومت کی
جولائی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
🗓️ 20 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے
مئی
فیصل المقداد: امریکہ ایک بے لگام حکومت بن چکا ہے
🗓️ 1 ستمبر 2023شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
ستمبر
اسرائیلی فوج کی غزہ میں نئی حکمت عملی کیا ہے ؟
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ماضی کے مقابلے میں مختلف جنگی انداز اپنایا
دسمبر
ایران انٹرنیشنل چینل کے رپورٹر کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے اخراج
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ایران انٹرنیشنل دہشت گرد چینل کی رپورٹر مریم رحمتی کو منگل
نومبر
بائیڈن اور ہیرس میرے قتل کے ذمہ دار ہیں: ٹرمپ
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے جانشین
اگست
عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے
🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے
مئی