سعودی عرب میں نماز کے وقت تجارتی مراکز بند رکھنے کی پابندی کو ختم کردیا جائے گا

سعودی عرب میں نماز کے وقت تجارتی مراکز بند رکھنے کی پابندی کو ختم کردیا جائے گا

?️

جدہ (سچ خبریں)  سعودی عرب میں نماز کے وقت تمام تجارتی مراکز اور دوکانیں بند کردی جاتی ہیں جس کے بارے میں اب اسلامک اینڈ جوڈیشل افیئرز کمیٹی نے وزارت اسلامی امور کے سامنے اہم سفارش پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس پابندی کو ختم کردیا جائے۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اراکین شوریٰ کی اسلامک اینڈ جوڈیشل افیئرز کمیٹی نے وزارت اسلامی امور کی رپورٹ میں چند اضافی سفارشات پیش کی ہیں جن میں نماز کے اوقات میں کاروباری مراکز کو بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔

یہ سفارش شوریٰ کے ارکان عطا الصبیتی، ڈاکٹر فیصل الفادل، ڈاکٹر لطیفہ الشالان اور ڈاکٹر لطیفہ ال عبدالکریم کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

وزارت اسلامی امور سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلہ ایجنسیوں سے مشاورت کریں کہ تجارتی سرگرمیوں بشمول پیٹرول پمپس اور فارمیسیز کو نماز کے اوقات میں بند نہ کیا جائے البتہ جمعے کی نماز میں تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رکھی جائے۔

نماز کے اوقات میں کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کے حق میں اراکین نے بہت سے دلائل دیے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ پوری دنیا بشمول اسلامی ممالک میں کہیں بھی ایسا نہیں کہ نماز کے اوقات میں کاروبار بند کیا جاتا ہے، ایسا صرف سعودی عرب میں ہوتا ہے۔

ارکان کا کہنا ہے کہ ملک میں کام کرنے والی دیگر سرکاری و نجی کمپنیوں کی طرح شاپنگ سینٹرز اور دکانیں بھی لوگوں کو ملازمت فراہم کرتی ہیں اور حصول معاش کا ذریعہ ہیں لہٰذا دیگر شعبوں کی طرح انہیں بھی بند نہیں کیا جانا چاہیے۔

ارکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نماز کے اوقات میں دکانوں کو بند کرنے کا حکم قرآن اور سنت میں بھی کہیں نہیں ملتا، سوائے نماز جمعہ کے۔

ارکان کا مؤقف ہے کہ اس حوالے سے جو احادیث موجود ہیں وہ ضعیف ہیں اور کوئی مستند حدیث نہیں نظر آتی اور نہ ایسے کوئی شواہد موجود ہیں کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے زمانے یا خلفائے راشدین کے دور میں نماز کے اوقات میں کاروبار بند کرنے کا طریقہ رائج تھا۔

ارکان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروباری مراکز بند ہونے سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تاجروں کو بھی نقصان ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے ایک عالم دین نے نماز کے اوقات میں بازار اور دیگر مقامات کی بندش کو بدعت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس امر کی کوئی عقلی اور دینی دلیل نہیں ہے، بہ قول عالم دین کاروبار زندگی بند کرنے سے متعلق حکم کی خلاف ورزی شریعت کا حکم ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ رہے ہیں

?️ 24 جولائی 2025غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ

ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت ختم

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)

ڈونلڈ ٹرمپ پر مسلط کی جانے والی بااثر خاتون کون ہیں؟

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنی کابینہ

انتشارپھیلانے کے بجائے سنجیدہ سیاست کریں، بزدار کا اپوزیشن کو مشورہ

?️ 24 اکتوبر 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے حالات کو نازک قرار دیتے

نیتن یاہو خطہ کو کہاں لے جا رہے ہیں؟فرانسیسی صدر کا بیان

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت کیسز

غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل کو شدید ذلت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

?️ 10 جون 2021برسلز(سچ خبریں)  غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل

ٹرمپ کے عدالتی فیصلے پر امریکی صدر کا شدید ردعمل

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے