🗓️
جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال بھی بیرون ممالک افرادکو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صرف سعودی شہری ہی محدود پیمانے پر حج ادا کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھی حج کو صرف سعودی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزرائے صحت اور حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
بیان میں زور دیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہونا، عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا اور سعودی عرب کے ویکسی نیشن اقدامات کے مطابق ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ سلطنت کی جانب سے حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 23 مئی کو سعودی عرب نے سال 2021 کے حج کے لیے کورونا وبا کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل دستاویز جاری کی گئی تھیں جن میں حج کے حوالے سے مختلف شرائط کا ذکر کیا گیا تھا، قبل ازیں سعودی عرب نے حج کے سلسلے میں غیر ملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکومت نے گزشتہ برس حج کو محدود رکھا تھا اور اس میں صرف 10 ہزار عازمین ہی شریک ہوئے تھے جو مملکت میں مقیم تھے۔
اس وبا سے قبل سالانہ 25 لاکھ افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کرتے تھے جبکہ پورا سال عمرے کی ادائیگی بھی جاری رہتی تھی جس کی بدولت سعودی کی معیشت کو سالانہ 12 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا تھا۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے کئی معتبر اداروں کے جائزوں کے مطابق آئندہ ترک
ستمبر
مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس
🗓️ 9 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ سیاحتی مقام مری کی تمام اہم
جنوری
افغانستان میں زلزلے سے 200,000 افراد متاثر: ریڈ کراس
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: ریڈ کراس نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے ہونے
جون
کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
🗓️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد
فروری
عمران خان کے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
🗓️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس
مئی
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل پر اے آئی ریپلائی کا فیچر پیش
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل پر آرٹیفیشل انٹیلی
اکتوبر
عمان کو کئی عرب ممالک اور لبنان کے درمیان کشیدگی پر افسوس
🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: عمانی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات لبنان اور سعودی عرب
اکتوبر
شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک
🗓️ 10 نومبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے
نومبر