🗓️
سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے واضح کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو تاحال روسی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اتوار کے روز روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس سے گفتگو میں تصدیق کی کہ مارکو روبیو پر عائد روسی پابندیاں بدستور نافذ العمل ہیں اور اس حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو کے بعد، ماسکو ممکنہ طور پر مارکو روبیو پر عائد پابندیاں واپس لینے پر غور کر رہا ہے، تاہم زاخارووا کے بیان نے ان تمام قیاس آرائیوں کو رد کر دیا۔
واضح رہے کہ روسی حکومت نے مئی 2022 میں مارکو روبیو پر جوابی پابندیاں عائد کی تھیں، جو کہ امریکہ کی جانب سے روسی شہریوں اور حکام پر لگائی گئی پابندیوں کے ردعمل میں تھیں، ان امریکی اقدامات کا آغاز روس کی یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائی کے بعد ہوا تھا۔
ان پابندیوں کے تحت، مارکو روبیو کو روس میں داخلے پر پابندی کا سامنا ہے اور وہ روسی فہرست میں شامل ان امریکی شہریوں میں شامل ہیں، جن پر ماسکو نے جوابی اقتصادی اور سفری اقدامات کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان
روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے نومبر 2024 میں واضح کیا تھا کہ جب تک روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی، روسی حکومت بھی مارکو روبیو پر عائد پابندیاں ختم نہیں کرے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سندھ پولیس کے اہلکاربھی کوروناکی نئی لہر کی لپیٹ میں
🗓️ 14 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی نئی لہر سے ملک بھرمیں نئے کیسز آنا
مارچ
طالبان نے کابل کے بش بازار کا نام بدل کر مجاہدین رکھا
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان کے
اکتوبر
انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا کی کارکردگی
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی طلبا نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین
اگست
امریکی صحافی جلد ہی سعودی عرب پر جاسوسی کا مقدمہ کرے گا دائر
🗓️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیروت میں نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ دو
اکتوبر
ٹیرف پالیسیاں امریکہ کے مفاد میں نہیں؛اوباما کا انتباہ
🗓️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے موجودہ صدر ڈونلڈ
اپریل
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مراکش کے عوام کے ایک گروپ نے رباط شہر میں ملکی
اگست
ہمیں بھی اسرائیل جیسی سکیورٹی ضمانت چاہیے:زلنسکی کا امریکہ سے مطالبہ !
🗓️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ
اپریل
ترکی شام ، عراق اور افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟
🗓️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:گذشتہ روز ترکی کے وزیر داخلہ نے شام کے علاقے عفرین
جولائی