مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،

مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،

?️

لندن (سچ خبریں)  دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی اور کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوچکی ہے جبکہ کینیڈا سمیت متعدد دوسرے ممالک میں رہنے والے مسلمان خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر لندن میں پاکستان نژاد خاندان کے 4 افراد کے قتل کے بعد ملک میں نفرت پر مبنی جرائم کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے اور حالیہ دنوں میں کم از کم 4 ایسے واقعات پیش آئے ہیں، جن سے یہاں بسنے والے مسلمان غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

حال ہی میں صوبہ اونٹاریو کے ایک اور قصبے میں پولیس نے ایک مسلمان خاندان پر نفرت پر مبنی جملے کسنے اور قتل پر اکسانے والی ایک وائرل وڈیو پر تفتیش شروع کردی ہے،  اونٹاریو میں واقع منٹو قصبے کے علاقہ ہیرسٹن میں ایک شخص نے لندن واقعے کے بعد یہ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

یہ ویڈیو ہیرسٹن کے ایک رہایشی نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو یہ وائرل ہو گئی اور اس کے بعد متاثرہ خاندان کے ایک شخص نے اسے دیکھا اور پہچان لیا، متاثرہ خاندان کے فرد احمد محمد کے مطابق انہوں نے اس مواد کی اطلاع مقامی پولیس کو دی اور انہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک کینیڈین دوست کو بھی آگاہ کیا، چند گھنٹوں بعد ہی پولیس نے ویڈیو بنانے والے شخص کو ڈھونڈ نکالا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

احمد محمد نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ 15 منٹ میں ہماری مدد کو پہنچ گئے، اس ویڈیو کی وجہ سے خواتین خوفزدہ ہیں، وہ اس ملک میں بہتر زندگی کے لیے آئی ہیں نہ کہ خوف میں زندگی گزارنے، مسلمان عورتوں کو بھی آزادانہ زندگی گزارنے کا حق ہے، ہمیں بہت حیرت ہوئی کہ اتنی چھوٹی آبادی والے قصبے میں ہمارے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے :شیخ رشید

?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو

صیہونی حکومت کے بعض عہدہ دار ایران کےجاسوسوں کی کئی سالہ سرگرمیوں سے حیران

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کی طرف سے

9600 فلسطینی صیہونی حکومت کی قید میں

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد

برطانوی لیبر پارٹی کے ارکان نے غزہ کے لیے کیا کیا؟

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت

امن  نوبل 2025 کا انعام ٹرمپ کو نہیں ملے گا

?️ 9 اکتوبر 2025امن  نوبل 2025 کا انعام ٹرمپ کو نہیں ملے گا یورونیوز نے

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش رفت کیلئے قومی کمیشن، اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

?️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیز رفتار پیش رفت

فرانس میں کرسمس منانے کا انوکھا انداز؛سیکڑوں گاڑیاں راکھ کا ڈھیر

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:فرانس حالیہ دنوں سیاسی اور سماجی بے چینی کے دور سے

احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت

?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے