?️
سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری ترجیحات میں ہے اور تل ابیب پر حملہ جنگ کا آغاز ہے۔
حزب اللہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد عفیف نے ایک پریس کانفرنس میں جنوبی لبنان کے زمینی محاذ پر مزاحمتی فورسز کی مضبوطی اور میدان جنگ کے تازہ ترین حالات پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی اور جنوبی محاذوں پر صیہونی فوجیوں کے مشکل دن؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
انہوں نے لبنان کے کچھ داخلی میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو صہیونی حکومت کے پروپیگنڈے اور نفسیاتی جنگ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
محمد عفیف نے کہا کہ اسرائیل کے جھوٹے بہانوں، خاص طور پر حزب اللہ کے اسلحہ ذخیرہ کرنے کے حوالے سے دعووں کا اب کسی پر اثر نہیں رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس وقت اس کے سیاسی فوائد پر بات کرنا قبل از وقت ہے لیکن یہ واضح ہے کہ اسرائیل ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے کام کر رہا ہے۔
عفیف نے واضح کیا کہ حزب اللہ کی اولین ترجیح دشمن کی شکست اور اسے جارحیت روکنے پر مجبور کرنا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی بیروت کے علاقے المریجہ میں ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے افراد کو امداد فراہم کرنے سے روکنے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ کام امریکی سفیر کے سیاسی دباؤ اور ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو سرحد میں گھسنے سے روکا
انہوں نے جنوبی لبنان میں یونیفل فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس خطرناک اقدام کے بارے میں کیا ردعمل ظاہر کریں گی؟
مشہور خبریں۔
امریکہ میں وینزویلا کا سفارت خانہ بند
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: وینزویلا کے خود ساختہ صدر جوآن گوائیڈو کی خود ساختہ
جنوری
اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے
مارچ
عراق میں داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی فورسز نے شمالی عراق میں داعشی دہشت گرد تنظیم
جنوری
پانچ اسرائیلی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا کہ موڈیز
فروری
اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے
جنوری
Renegotiations for jet fighter project aim to ease burden on state budget
?️ 10 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
سعودی عرب میں جشن کی اجازت ، حکومت پر تنقید ممنوع!:سنڈے ٹائمز
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے سعودی عرب میں سماجی تبدیلیوں کے حوالے
فروری
وائٹ ہاؤس کا روس کو انتباہ
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اُس بیان
ستمبر