?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا۔ انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمیشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمرایوب بلامقابلہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب کی صدر جبکہ منیر احمد بلوچ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والوں کا ایک پینل ہے، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
پارٹی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اہم منصب پر ذمہ داری سونپے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ منصب میرے پاس امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی رہنماؤں پر آئے روز کیسز بنائے گئے، ہمیں عدالتوں سے وہ ریلیف نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا، آج بھی ہماری آدھی سے زائد قیادت انڈر گراؤنڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ آپ اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں، ہمارے حقوق کا تحفظ ہمیں واپس دلادیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 1960 سے پاکستان کی 175 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں اپنے انٹرا پارٹی انتخابات جمع کراتی آئی ہیں لیکن کسی کے الیکشن کو ایسا نہیں دیکھا گیا جیسا ہمارا دیکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے جانشین اور نمائندے کی حیثیت سے میں یہ ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، یہ منصب اس وقت تک میرے پاس امانت کی طرح رہے گا جب تک خان صاحب واپس نہیں آجاتے، عمران خان چیئرمین تھے، آج بھی چیئرمین ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے۔
واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر بلے کو برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
29 نومبر کو پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2 دسمبر کو کرائے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور گوہر ان کی جگہ چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے۔
گزشتہ روز یکم دسمبر کو بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے۔


مشہور خبریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈیرہ غازی خان میں درج کرپشن کیس میں 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
?️ 12 جون 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک
جون
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے یمن پر حملے سے
مارچ
جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 1 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
اگست
دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کے ممکنہ فیصلے کیا ہوں گے؟
?️ 15 ستمبر 2025دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کے ممکنہ
ستمبر
لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا وہ دلخراش مناظر لوگ نہیں بھولے، شہبازشریف
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان
جنوری
انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف: صارفین اب دوستوں کیساتھ مشترکہ ریلز فیڈ بناسکیں گے
?️ 23 مئی 2025سچ خبریں: انسٹاگرام نے ’بلینڈ‘ نامی نیا متعارف کرادیا ہے، جو دوستوں
مئی
صیہونیوں کی جنوبی غزہ پر بمباری
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے متعدد
جولائی
یورپی یونین نے Rasha Todi اور Sputnik پر پابندیاں عائد کی
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے
فروری