?️
سچ خبریں:اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ کیتھولک چرچ کے سربراہ پاپ لیو چاردھم نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے ویٹی کن میں آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کیتھولک چرچ کے سربراہ پاپ لیو چودھواں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے ویٹی کن میں اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ عالمی جنگ ہے/ جلدی ختم نہیں ہونے والی:پوپ
رپورٹ کے مطابق، جورجیا میلونی نے کہا کہ منگل کے روز ایک ٹیلی فونک گفتگو میں پاپ لیو چودھواں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ آئندہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہیں تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
میلونی نے کہا کہ اٹلی، پاپ لیو چاردھم کی امن کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور ویٹی کن میں مذاکرات کی میزبانی کی آمادگی کو سراہتا ہے۔
یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان پیر کے روز ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آیا۔
اٹلی کے وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، میلونی نے ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے پاپ لیو کی یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی کا ذکر کیا تھا، تاہم، ویٹیکن نے فوری طور پر اس پیشکش کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ پاپ لیو چاردھم جو دو ہفتے قبل منتخب ہوئے ہیں، دنیا کے کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی نژاد سربراہ ہیں، انہوں نے 14 مئی کو اپنی تقریر میں بغیر کسی ملک یا جنگ کا نام لیے کہا تھا کہ ویٹی کن عالمی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
ایک الگ بیان میں وزیراعظم میلونی نے کہا کہ وہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماؤں سے آئندہ اقدامات کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اتفاق کیا گیا کہ یوکرین میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے لیے نئے مذاکرات کی تیاری کے سلسلے میں شرکاء کے درمیان قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یہودیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں برطانوی مسلمان پولیس آفیسر معطل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی مسلمان خاتون پولیس آفیسر کو یہودیوں پر تنقید کرنے کے
ستمبر
25% تارکین وطن امریکی شہریت کی منسوخی کے خواہاں
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم
جون
انسانیت کو جوہری تصادم کا خطرہ: اقوام متحدہ
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جو جاپان پر امریکی جوہری حملے
اگست
شریف خاندان کو پاکستان کے پاسپورٹ کی حرمت کا کوئی پاس نہیں
?️ 19 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
ستمبر
یمن نےاسرائیلی بندرگاہ ایلات پر کیا کیا ہے؟
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن نے مکران اور بحر احمر کو اسرائیلی بحری جہازوں کے
دسمبر
25 سالہ ایران چین تعاون کی دستاویز امریکہ کے لیے ایک سنگین چیلنج
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ایران اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات 27 مارچ 2021
جنوری
ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا
اگست
پنڈورا پیپرز کےمعاملے پر وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے
اکتوبر