?️
سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں، جن کے جسمانی حالات اب بھی سنگین ہیں۔
پوپ فرانسیس روم کے ایک اسپتال میں ۱۴ فروری سے زیر علاج ہیں، وہ متعدد سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں گردے کی خرابی اور رگوں میں انفکشن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کشیدگی کے بارے میں پوپ فرانسس کا بیان
ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسیس، جو اس وقت رگوں کے شدید انفیکشن اور متعدد بیماری کا شکار ہیں، کی حالت میں استحکام آنا شروع ہو چکا ہے، تاہم ان کے جسمانی حالات بدستور پیچیدہ ہیں۔
ایک ہفتے سے زیادہ وقت تک اسپتال میں رہنے کے بعد، پوپ فرانسیس نے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کیا، لیکن اب ان کی سانس کی حالت بہتر ہو چکی ہے، حالانکہ انہیں ابھی تک آکسیجن کی مدد کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پوپ کو گردے کی خرابی بھی لاحق ہوئی ہے، جو ابتدائی اور معمولی نوعیت کی ہے، لیکن ویٹی کن نے اس پر تشویش کا اعلان کیا ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مکمل قابو پایا جا رہا ہے۔
پوپ فرانسیس کو ۲ یونٹ خون بھی دیا گیئا ہے کیونکہ ان میں خون کی اور پلیٹلیٹس کی کمی کے مسائل ہیں۔
پوپ فرانسیس کی حالت کی وجہ سے، ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ اگر انفیکشن خون میں منتقل ہو جائے تو ان کی صحت میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اور جسمانی ردعمل بھی سنگین ہو سکتا ہے۔
تاہم اس وقت ڈاکٹرز ان کی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
ویٹی کن نے ان کی حالت کو بدستور سنگین لیکن قابو میں قرار دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوپ فرانسیس کی زندگی کے لیے خطرہ موجود ہے، اور ان کی حالت میں بہتری آنے تک ان کی صحت کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
طاقت کا غلط استعمال،لاکھوں افراد کا قتل عام
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر
مارچ
عراقی مزاحمت کا صیہونی حکومت کو منھ توڑ جواب
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے
جنوری
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی
اپریل
شاہ محمود قریشی جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے حکم پر شاہ محمود
جولائی
نصف صدی کی بیرون ملک امریکی کاروائیوں پر ایک نظر/مکمل ناکامی
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز نے گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا
اپریل
سرینگر میں جی20 اجلاس سے بھارت کے اغراض و مقاصد
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:عالمی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا سربراہی اجلاس رواں سال
مئی
الجزیرہ چینل کا دفتر بند کرنے کے صیہونی مقاصد
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے حال ہی میں اپنے جرائم پر پردہ
مئی
9 سال کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان پھر چلے گی ٹرین
?️ 1 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان
مارچ