?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کی دہشت گردی جاری ہے اور اب ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
خبررساں اداروں کے مطابق ریاست اوہائیو میں منشیات کے استعمال کے باعث مائلز جیکسن نامی سیاہ فام کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جیکسن نے اپنے پستول سے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی، جس کے بعد جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب ریاست منی سوٹا کے شہر بروک لائن سٹی میں 20 سالہ سیاہ فام کی قاتل خاتون پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دفتر استغاثہ نے ملزم خاتون پر غیر ارادی قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز شہریوں کے سخت احتجاج اور شہر بھر میں فسادات کے باعث پولیس چیف اور خاتون پولیس افسر نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا تھا۔
پولیس سربراہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ خاتون افسر نے غلطی سے گولی چلائی اور اس کا ارادہ فرار ہونے والے سیاہ فام شہری کو مارنا ہرگز نہیں تھا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز 20 سالہ سیاہ فام شہری ڈانٹے رائٹ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بدھ کے روز استغاثہ نے قاتل پولیس افسر پر مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
واشنگٹن کاؤنٹی کے اٹارنی پیٹ آرپٹ کے مطابق خاتون پولیس افسر کم پورٹر پر دوسرے درجے کے اقدام کی دفعات لگائی جائیں گی، ریاست منی سوٹا کے قانون کے مطابق سخت جسمانی چوٹ یا غیر ارادی قتل میں ملوث افرادکو زیادہ سے زیادہ 10 برس کی سزا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی جاری ہے اور آئے دن کسی نا کسی سیاہ فام کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ اس تشدد کے دوران متعدد افراد ہلاک بھی ہوجاتے ہیں لیکن امریکی حکومت اس سلسلے میں بالکل بے حسی کا شکار ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سیاہ فام شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں کے بعد بھی ابھی تک ان کے تحفظ کے لیئے کوئی سخت قانون نہیں بنایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سوڈان کی حمایت کے لیے سعودی کا سیاسی اجلاس
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کل منگل کو اعلان کیا
جون
بحرین میں موساد کی موجودگی کا انکشاف
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ
فروری
کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی
مئی
باکو نے نینسی پیلوسی کے بیانات کی مذمت کی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز امریکی
ستمبر
شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے سیکریٹری
مئی
داعش کا نائب سرغنہ گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:کچھ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی انٹیلی
اکتوبر
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز
مئی
صومالیہ کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:صومالیہ کے صدر نے اس ملک کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں
اپریل