پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

🗓️

پولینڈ (سچ خبریں)  پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کے بارے میں سنسنی خیز زنکشاف ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ چرچ کے 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے بتایا کہ 292 پادریوں نے مبینہ طور پر 2018 سے 2020 تک 368 بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے اپنی نئی رپورٹ 28 جون کو جاری کی۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ویٹیکن کی جانب جنسی تشدد کی رپورٹس اور پولینڈ کے چرچ کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل نہ ہونے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، پولینڈ وہ کیتھولک ملک ہے جہاں پادریوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔

ویٹیکن کی جانب سے حال ہی میں چند پولش بشیپس اور آرچ بشیپس کو غفلت برتنے پر سزائیں دی گئی ہیں اور انہیں چرچ میں داخلے اور تقریبات کے انتظام سے روک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراکوف کے ریٹائر آرچ بشیپ کارڈینئل اسٹینسلا ڈزیسویز کی جانب سے غفلت برتنے کی رپورٹس پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جو سابق پوپ سینٹ پال دوئم کے ذاتی سیکریٹری بھی تھے۔

ایک آن لائن کانفرنس کے دوران پولینڈ کے کیتھولک چرچ کے سربراہ آرچ بشیپ ووجیسک پولاک نے متاثرین سے اپنی معافی کا اعادہ کیا اور ان سے معاف کرنے کی درخواست کی۔

بچوں پر جنسی تشدد کے کیسز کی روک تھام اور اس کی نشاندہی کرنے والی ٹیم کے سربراہ پادری ایڈم زیک نے شعور اجاگر کرنے اور اس کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ حالیہ رپورٹس کے اعدادوشمار تاحال بہت زیادہ ہیں۔

چرچ کی 1990 سے 2018 کے عرصے کی پہلی رپورٹ میں 382 پادریوں کے کیسز کا ذکر کیا گیا تھا جن کی جانب سے مبینہ طور پر 625 بچوں کا جنسی استحصال کیا گیا، ان میں سے 42 پادریوں کے نام نئی رپورٹ میں دوبارہ درج کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی

🗓️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)

جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا

🗓️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر

غزہ کی جنگ میں صہیونیوں کے پوشیدہ مقاصد

🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے مطابق، 1999 فلسطینی پانیوں میں گیس فیلڈز پر صہیونی

امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟

🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے

صیہونی فوجی اور جاسوس ادارے کیوں پریشان ہیں؟

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور فوجی حکام نے ایک

بیویوں کے بارے میں پوچھنے پر اسد عمر کیوں ناراض ہوئے

🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن

کروشیا نے بھی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کی

🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی ترکی

سندھ پولیس کے اہلکاربھی کوروناکی نئی لہر کی لپیٹ میں

🗓️ 14 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی نئی لہر سے  ملک بھرمیں نئے کیسز آنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے