🗓️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی دہشت گرد فوجیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقنوضہ بیت المقدس کے شمالی مشرقی علاقے تلہ الفرنسیہ میں ایک فلسطینی نوجوان کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جس کے بعد قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلہ الفرنسیہ کے مقام پر ایک فلسطینی چاقو بردار نے دو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے وار کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک فلسطینی نوجوان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے زمین پر خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے، فلسطینی طبی عملے نے زخمی حالت میں پڑے فلسطینی کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے امدادی کارکنوں کو اس کی مدد سے روک دیا۔
واضح رہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی شرپسند نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنگ میں تقریباً 3000 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں: زیلنسکی
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے
اپریل
ظلِ شاہ کیس، 9 مئی کی ہنگامہ آرائی سے متعلق 3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع
🗓️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)
جون
اپنے اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت محض ایک خیال
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: انگریزی زبان کے اخبار تہران ٹائمز نے اپنی رپورٹ کو
مارچ
امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے اہم اعتراف کرلیا
🗓️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے
اپریل
کیا سعودی اور صیہونی ایک بار پھر قریب ہو رہے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب کے ساتھ
جولائی
آتشیں اسلحے پر قابو پانے کے لیے کئی ہزار امریکیوں کے مظاہرے
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کی تعداد میں اضافہ اور
جون
ترکی کا 2023 تک ملکی ساخت کے لڑاکا طیاروں کی رونمائی کرنے کا اعلان
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے
جنوری
لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں: وزیر داخلہ
🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری