?️
رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی نے ایک فلسطینی سماجی کارکن نزار بنات کو گرفتار کرنے کے بعد قتل کردیا ہے جس جس کے بعد فلسطین کے عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے اس واقعے کو فلسطینی اتھارٹی کی مجرمانہ دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل جمعرات کے روز فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس نے سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن نزار بنات کو ان کے گھر سے گرفتار کیا جس کے کچھ دیر بعد اس کی لاش ورثا کے حوالے کی گئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں اس واقعے کو فلسطینی اتھارٹی کی مجرمانہ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے نزار بنات کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرنے اور قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں سے سیاسی اختلاف رکھنے والے سماجی کارکن نزار بنات کو جمعرات کی صبح کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد ان کے آبائی شہر الخلیل میں ان کے ورثا کو بتایا گیا کہ بنات کی دوران حراست موت واقع ہوگئی ہے۔
الخلیل کے گورنر میجر جنرل جبرین البکری نے بتایا کہ نزار بنات سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتاری کے بعد حراست ہی میں انتقال کرگئے تاہم مقتول کے اہل خانہ نے اسے ایک سوچا سمجھا قتل قرار دیتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی اور اس کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
وکلا برائے انصاف تنظیم سے منسلک ایک وکیل مہند کراجہ نے بتایا کہ الخلیل میں فری ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ایڈووکیٹ فرید الاطرش نے بتایا کہ نزار بنات کو عباس ملیشیا کی حراست میں تشدد کرکے شہید کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عباس ملیشیا کے 20 مسلح عناصر نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے نزار بنات کے گھر میں گھس کر اسے بری طرح مارا پیٹا اور پورے خاندان کو کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، بعد ازاں عباس ملیشیا کے غنڈے جلاد بنات کو تشدد کرتے ہوئے ساتھ لے گئے تھے۔
انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے نزاربنات کے گھر میں اسے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے، اس کے بعد انہیں پولیس گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
نزار بنات کے اہل خانہ نے بنات کی موت کو ایک سوچا سمجھا اور منصوبے کے تحت قتل قرار دیا ہے، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی پر بنات کےقتل کی آزادانہ تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالے۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان
?️ 19 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل
دسمبر
"عبدالباری عطوان” کے ذریعہ "اسرائیلی جاسوس” کے محفوظ شدہ دستاویزات کو تل ابیب منتقل کرنے کی ان کہی سچائیاں
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار "عبدالباری عطوان” نے صیہونی
مئی
غیر ملکی بینکوں کا ایل سیز کی توثیق کیلئے 10 فیصد کمیشن کا مطالبہ
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بینکنگ شعبے کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
پیوٹن اور اردوغان کی باکو اور ایروان کے سلسلے میں بات چیت
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک حکومت کے ایک سینیئر اہلکار نے بدھ کی شام
ستمبر
ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار
ستمبر
افغانستان میں مسلسل دو دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 15 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ اور طالبان کے مابین امن
مارچ
پاکستانی دانشور: امام خمینی (رہ) کی بصیرت دشمنان اسلام کی شکست کا باعث بنی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی مذہبی دانشور نے امام خمینی (رہ) کی تحریک
جون
ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سعودی صحافی طارق الحمید نے الشرق الاوسط اخبار میں ایک نوٹ
اگست