?️
پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے آج دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تجر بے کیے، دونوں میزائل 19 منٹ کے وقفے سے داغے گئے، ان میزائلوں نے 450 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور 60 میٹر کی اونچائی تک گئے، شمالی کوریا کی جانب سے ان بیلسٹک میزائلوں کے تجرنے کے بعد امریکہ سمیت متعدد ممالک کی نیندیں خراب ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کی گئی ہے، سیئول جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج میزائل جاپانی سمندر میں فائر کیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل 450 کلومیٹر (280 میل) کی اڑان سے 60 کلومیٹر (37 میل) کی اونچائی تک پہنچے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زمین سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔
سیول کی قومی سلامتی کونسل نےان تجربات کی اطلاع کے بعد ایک اجلاس طلب کیا ہے اور صورتحال پر “گہری تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ اس معاملے پر جزیرہ نما کوریا کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت ہو رہی ہے، امریکا اور جاپان نے میزائلوں کے تجربات کی مذمت کی ہے۔ جاپان نے کہا کہ میزائلوں کے تجربات علاقائی سلامتی اور سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل کی تیاری پر پابندی ہے تاہم شمالی کوریا نے ان پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میزائل تجربات کیے ہیں۔
دو کروز میزائلوں کے بعد شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو میزائل فائر کیے گئے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اس سے قبل دو میزائل جاپان کے بحیرہ اصفر میں داغے تھے، بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہفتے میں دوسرا تجربہ ہے۔
مشہور خبریں۔
نیورا لنک کی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیلی
جنوری
سعودی ولی عہد نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کیا کہا؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ سعودی ولی عہد محمد
جولائی
پاکستانی محقق: امام خمینی (رہ) کے افکار عالم اسلام میں مزاحمت اور بیداری کا آغاز تھے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی سیاسی محقق نے کہا: امام خمینی (رح) کی
جون
الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت چکنچور
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کے نئے
اکتوبر
فلسطینیوں اور صہیونیوں کا جنگ بندی پر اتفاق
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی
مئی
انصاراللہ سے پابندی ہٹا دو؛اقوام متحدہ کی امریکہ سے اپیل
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ
جنوری
غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے
دسمبر
سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد
اکتوبر