🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی ناگزیر ہے اور یہ جلد مکمل ہو جائے گی۔
لبنانی خبر رساں ادارے النشرہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کے مستقبل کی حیثیت اور سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے معاملات زیر بحث آئے۔
یہ پڑھیں: اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے میں وقت کا مسئلہ ہے: صیہونی ربی
اس موقع پرنیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کا غزہ پر امریکی کنٹرول کا منصوبہ تاریخ بدل سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ کا غزہ سے متعلق منصوبہ انتہائی اہم ہے اور اس پر عملدرآمد خطے میں ایک بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔
نیتن یاہو نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا امکان محض ایک نظریہ نہیں، بلکہ یہ ایک یقینی حقیقت ہے جو بہت جلد عملی شکل اختیار کر لے گی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
پریس کانفرنس کے اختتام پر، نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا سب سے بڑا حامی قرار دیا اور کہا کہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ تم وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہو، اسی وجہ سے ہم تمہاری بے حد عزت کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں: ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود
جون
امریکہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: چین
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز
جنوری
روس کا یورپی ممالک اور امریکہ کو انتباہ
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا
مارچ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی
🗓️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
اپریل
غزہ پر قبضے کا وقت آگیا ہے: اسرائیل کے وزیر خزانہ
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور مذہبی صہیونی پارٹی کے
دسمبر
صیہونی حکومت یمنی میزائلوں کے سامنے کیوں بے بس ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں کے خلاف تل ابیب کی ناکامی
دسمبر
شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
🗓️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شوکت فیاض احمد ترین نے وزیر خزانہ اور سینیٹر
اپریل
وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب
🗓️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان
اگست