سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوآو گالانٹ مزاحمتی قوتوں کے ممکنہ حملوں کے خوف سے پناہ گاہ میں منتقل ہو گئے ہیں۔
اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوآو گالانٹ دونوں وزارت دفاع کے مرکزی دفتر میں زیر زمین پناہ گاہ میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی نئی پناہ گاہ کی تلاش میں
خبری ذرائع نے رپورٹ دی کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب صہیونی حکومت نے ایران پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اب تک ایران کے کسی سرکاری عہدیدار نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی، اور تہران کی صورتحال مکمل طور پر پرسکون ہے۔
اس سلسلے میں، شامی خبر رساں ادارہ سانا نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی کہ تہران کے گردونواح میں سنی جانے والی آوازیں ایران کے فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کی وجہ سے تھیں۔ سانا کے مطابق، تہران کی فضائی حدود میں امن برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: 20 لاکھ سے زائد صہیونی پناہ گاہوں میں
المیادین کے تہران میں موجود رپورٹر نے بھی صہیونی میڈیا کی اس خبر کی تردید کی کہ امام خمینی ایئرپورٹ، مهرآباد اور تیل کی تنصیبات پر حملہ ہوا ہے، یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔