?️
کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی تکنیکی معاونت کے لیے موجود تھے۔ اجلاس کے بعد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے کسی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی، جبکہ یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔
اس سے قبل ماہرین فلکیات نے بتایا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی، پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 14 گھنٹے سے زائد تھی۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کی صبح 5 بج کر 17 منٹ پر ہوئی، کراچی میں 7 بجکر 58 منٹ جبکہ کوئٹہ میں ساڑھے 8 بجے تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو منائی جائے گی، جبکہ پاکستان سمیت کچھ ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
1,150 عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹروں کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: عبرانی نیوز ویب سائٹ وائے نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں
جون
پیغمبر اسلام کا توہین آمیز کارٹون بنانے والا سویڈش کافر ہلاک
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والا سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس ایک
اکتوبر
شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو
فروری
ایران نے امریکہ کو تاریخی شکست سے دوچار کر دیا؛فرانسیسی نشریاتی ادارے کا اعتراف
?️ 21 جون 2026سچ خبریں:فرانسیسی نشریاتی ادارے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت
جون
شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کیلئے 25 ہزار روپے امداد کا اعلان
?️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارش
اگست
کینیڈا کی اپنے شہریوں سے یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی اپیل
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:کینیڈا نے مغربی اور کیف کے اس دعوے کو دہراتے ہوئے
جنوری
اردن کے وزیر اعظم کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیراعظم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے
جنوری
کیا اردغان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی میں باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ بدھ کے
مارچ