سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی فلسطین کے علاقوں سے صہیونی آبادکاروں کی بڑی تعداد فرار کر رہی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے شدید میزائل حملوں نے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونیوں میں شمالی محاذ پر جنگ لڑنے کی ہمت ہے؟ خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عکا اور حیفا پر مزاحمتی قوتوں کے میزائل حملوں کے بعد شمالی فلسطین چھوڑنے والے صہیونی آبادکاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
عبرانی میڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ صہیونی ان علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جو حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔
مزید پڑھیں: شمالی محاذ پر کیا ہو رہا ہے؟ صہیونی حکام کا بیان
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی حکومت، بالخصوص قابض وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان اور حزب اللہ کے خلاف حالیہ حملوں کا مقصد صہیونی آبادکاروں کو شمالی فلسطین میں واپس لانا ہے جس کے جواب میں حزب اللہ سے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ شمالی علاقوں کے رہنے والے صیہونی آبادکار کبھی بھی اپنے گھروں کو واپس نہیں آسکیں گے۔