سچ خبریں: عراق کے مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح عراقی کردستان میں واقع ایک بڑی آئل ریفائنری میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
عراق کی خبری ذرائع کے مطابق عراقی کردستان کے اربیل صوبے میں واقع متین ریفائنری میں بڑے پیمانے پر آگ لگی ہے، جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کے عملے کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عراق کو صیہونی حکومت کی طرف دھکیلنے کے پس پردہ عناصر بے نقاب
شفق نیوز کے مطابق، یہ آگ بدھ کی رات 10 بجے گویر کے علاقے میں واقع آئل ریفائنری میں لگی، آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
تاہم ابھی آگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
مزید پڑھیں: اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ؛امریکی پریشان
عراق سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق، اس آگ کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 12 آئل اسٹوریج ٹینک جل گئے ہیں۔