🗓️
ہالینڈ (سچ خبریں) ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور ریلی میں ہر طرف فلسطین زندہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے ڈچ شہر روٹرڈیم میں انجمن طلبا برائے فلسطین نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک مظاہرے کا انعقاد کیا جس میں فلسطین کے حق میں جبکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین روٹرڈیم کے شوبرگ چوک میں جمع ہوئے، انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے فلسطینیوں کے خلاف منظم اسرائیلی جبر اور حملوں کی مذمت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور عالمی برادری کی توجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی۔
مظاہرین نے فلسطین زندہ باد، نسل امتیاز مردہ باد، اپارتھائیڈ مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی روکنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
لبنان کا امریکی جنگ بندی کی پیشکش کا تحریری جواب
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان نے امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ
نومبر
ہماری طرف سے بھی کچھ آنے والا ہے؛عراقی حزب اللہ کا صیہونیوں کو پیغام
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:عراق کی حزب اللہ بریگیڈز سے منسلک ایک ذریعے نے اعلان
اکتوبر
افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم
🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان
جون
ڈونباس کے میدان جنگ میں پے در پے شکست اور زلنسکی کی حالت زار
🗓️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈونباس کے میدان جنگ میں پے در پے شکستوں کے
ستمبر
کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر
مئی
داعش وسطی ایشیا اور روس میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں ہے:روس
🗓️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں داعش کے
اکتوبر
داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا
اگست
جرمنی نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بارے میں اہم اعلان کردیا
🗓️ 14 اپریل 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے
اپریل