جو بائیڈن نے امریکا کو برباد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ

جو بائیڈن نے امریکا کو برباد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن پر شدید حملہ کرتے ہوئے ڈالاس میں سی پی اے سی کانفرنس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی مدد سے، ہم پھر سے بائیں بازو، سوشلسٹوں، مارکسسٹ اور نسل پرستوں کو شکست دیں گے اور امریکہ کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

اسرائیل نیشنل نیوز کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی سرحدوں کو دوبارہ محفوظ بنائیں گے، آزادی رائے اور انتخاب کی آزادی کی دوبارہ بحال کریں گے اور امریکہ کو دوبارہ سے مضبوط اور طاقتور بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریر میں کہ جو، جو بائیڈن انتظامیہ پر حملوں سے بھرئی تھی کہا کہ تم کبھی بھی مجھ سے لڑنا نہیں چھوڑو گے اور میں بھی کبھی تمہارے ساتھ لڑنا نہیں چھوڑوں گا، یہ جنگ جاری رہے گی اور ایک دن تمہیں شکست دے کر رہوں گا۔

سابق امریکی صدر نے بائیڈن پر حملہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران، بائیڈن کے ماحول نے ہمارے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ہم نے ہزاروں مجرموں کو اپنے ملک سے ناکل باہر پھینکا اور 500 میل کی سرحد کی دیوار بنائی، لیکن اب بائیڈن انتظامیہ نے سرحدی حالات کو تبدیل کردیا ہے، اور یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کا حصہ ہے۔

انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کو جعلی انتخابات قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم نے الیکشن جیت لیا تھا لیکن انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے صدراتی الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیموکریٹس اور میڈیا کی کرپشن کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمھجتے ہیں کہ لوگ نہیں جانتے تو میں بتاؤں کہ لوگ سب جانتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کہا تھا مگر اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: اس وقت اسرائیلی جنگی طیارے امریکی کمانڈروں کی انٹیلی جنس

بنگلادش میں عام انتخابات اپریل 2026 میں؛ محمد یونس کو چیلنجز کا سامنا

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:بنگلادش میں اپریل 2026 میں عام انتخابات ہوں گے،عبوری حکومت

امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ

حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیج دی گئی

?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

روس کا مغربی مفکرین کو امریکہ کے بارے میں اہم مشورہ

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کے انتخابات کے

صہیونی پولیس کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سلوک

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر

مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں اورصیہونی آباد کاروں

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک استقامت جاری رکھے گی : ابو شریف

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:   ایران میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے