تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موساد کے سربراہ ایال ہولاٹا کو اسرائیل کا نیا سلامتی مشیر مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے آج موساد کے سربراہ ایال ہولاٹا کو صہیونی حکومت کا نیا سلامتی مشیر مقرر کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے یروشلم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے آج موساد کے ایک سینئر افسر ایال ہولاٹا کو حکومت کا نیا سلامتی مشیر مقرر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بینیٹ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برسوں کی کارکردگی، اعلی تجربے، استعداد کار اور سلامتی اور سفارتی امور کے میدان میں اسرائیل کو درپیش اسٹریٹجک چیلنجوں سے نمٹنے میں واضح کامیابی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم بینیٹ نے انہیں (ہولاٹا) کو اس عہدے پر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہولاٹا گذشتہ بیس سالوں سے، موساد میں اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژنوں کے محکمہ انٹلیجنس اور سینئر مینجمنٹ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔