اسرائیل کا غزہ کے وسطی علاقے میں زمینی جارحیت کا آغاز  

اسرائیل کا غزہ کے وسطی علاقے میں زمینی جارحیت کا آغاز  

🗓️

سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی کے مرکزی علاقے میں زمینی حملے کا آغاز کر دیا ہے۔  

المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی کے مرکزی علاقے میں زمینی حملے کو محدود کارروائی قرار دیا ہے جس کا مقصد شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان ایک حائل علاقہ قائم کرنا بتایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ صیہونی افواج نتساریم محور کی جانب بڑھ رہی ہیں، جبکہ ایک صیہونی سیکیورٹی ذرائع نے بھی اس پیش قدمی کی تصدیق کی ہے۔
در ایں اثنا غزہ میں بمباری کا سلسلہ بھی بلا تعطل جاری ہے، بیت لاهیا کے علاقے میں السلاطین چوراہے کے قریب گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
 اس کے علاوہ شہر غزہ کے مشرقی علاقے میں واقع ابوبکر الرازی اسکول کے قریب رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی، جس سے عام شہری متاثر ہوئے۔
صیہونی فوج کی یہ تازہ زمینی کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے،غزہ کو شمال اور جنوب میں تقسیم کرنے کی کوششیں فلسطینی مزاحمت کے خلاف ایک نئی فوجی حکمت عملی کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

چیف جسٹس کا تھر میں عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار

🗓️ 25 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تھر میں صحت

تل ابیب پر مزاحمتی حملے

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر

تل ابیب غزہ جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام 

🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

افغانستان میں چین کا ایجنڈہ/ کابل حکومت کی حمایت

🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں چین کی نئی حکمت عملی امریکی پالیسیوں کے خلاف،کابل

نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار

🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ

شام میں امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی سازش ناکام 

🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان، علاقائی اخبار رائی الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز

اسرائیل جنگوں کے درمیان جنگ ہار چکا ہے

🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت

ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا

🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے