?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی اسلامی مزاحمت کی تحریک (حماس) کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کیا تھا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر جنگ نے اعلان کیا کہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیل نے نشانہ بنا کر قتل کیا، اس سے قبل اسرائیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے کسی بھی قسم کے بیان دینے سے گریز کرتا رہا تھا، خصوصاً اس وقت جب یہ واقعہ تہران میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کو قتل کر کے اسرائیل نے کیا ثابت کیا ہے؟ خورشید شاہ
اسرائیل کے وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے اپنی اشتعال انگیز تقریر میں کہا کہ ہم حوثیوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔
یمن کے صنعا اور الحدیدہ شہروں کے ساتھ وہی کریں گے جو غزہ اور لبنان کے ساتھ کیا گیا۔
اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ حوثیوں کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا جائے گا اور ان کے رہنماؤں کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور سید حسن نصراللہ کے ساتھ کیا گیا۔
یاد رہے رہے کہ صیہونی حکومت کی دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئیں جب یمن کی مسلح افواج مسلسل فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کر رہی ہیں اور اپنی منفرد کارروائیوں سے اسرائیل کی عسکری تنصیبات کو بڑے نقصانات پہنچا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کے قتل پر صہیونی فوج کا ردعمل
واضح رہے کہ یہ اعتراف اور دھمکیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ اسرائیل خطے میں بڑھتی ہوئی مزاحمتی طاقتوں سے پریشان ہے، خصوصاً یمن اور فلسطین کی مزاحمتی کارروائیاں اسرائیل کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہمیں واضح پیغام دیا گیا پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں، وزیراعظم
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
جنوری
پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا
جنوری
11 ستمبر 2001 سے 2021 مغربی بالادستی کی شکست کی دو دہائیاں
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:نائن الیون حملوں کی بیسویں سالگرہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا
ستمبر
نیتن یاہو کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اگست
ماہرہ خان کی اداکاری کے بعد سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق گفتگو
?️ 26 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری میں شہرت
نومبر
اسرائیل شام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں الجھن کا شکار
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نوٹ شائع کرتے ہوئے، نیوز ون ویب سائٹ نے
جنوری
سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا ریلیف آپریشن مزید تیز
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک
ستمبر
یمن کے خلاف امریکہ کا ردعمل
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کے
دسمبر