?️
انقرہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکی دورے کے دوران غرب اردن کی آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح فلسطینی قوم نے غزہ کی پٹی سے غاصب صہیونی دشمن کو نکال باہر کیا، اسی طرح جلد ہی غرب اردن کو بھی قابض دشمن سے آزاد کرایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اپنے دورہ ترکی کے دوران گذشتہ روز ترکی کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینی زخمیوں کی عیادت کی، اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح قربانیاں دے کر فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی سے غاصب صہیونی دشمن کو نکال باہر کیا، اسی طرح جلد ہی غرب اردن کو بھی قابض دشمن سے آزاد کرایا جائے گا۔
ترکی کے اسپتالوں میں غزہ میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی عیادت کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ زخمی فلسطینی نہ صرف قوم بلکہ عرب اور مسلم اقوام کے کے سروں پرموجود تاج کے ہیرو ہیں، اپنے جسم پر گہرے زخم کھا کر انہوںنے فتح ونصرت کی تاریخ رقم کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں اور زخمیوں کی تکالیف نے آزادی کی منزل کو قریب کردیا ہے۔
انہوں نے قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی اصولی حمایت پرترک حکومت اور ترک عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اپنے دورہ ترکی کے دوران اسماعیل ہنیہ ترک حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی بھی نتن یاہو کے خلاف
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے صیہونی رہنماؤں
مئی
بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح اعلان کیا
دسمبر
امریکہ نے ایران کے راستے عراق کو ترکمانستان گیس کی برآمد کی مخالفت کی ہے
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ نے عراق کی بجلی کی کمی کو دور کرنے
ستمبر
کیا امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کر رہا ہے؟
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جے
مئی
لندن میں پانی کی تقسیم بندی
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی مشہورشخصیت جیمز والیس نے خبردار کیا کہ لندن شہر
جولائی
ایران کی دھمکی؛صیہونی پریشان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں
اپریل
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال
دسمبر
یوکرائنی سفارت خانے نے تل ابیب کی شہادت کی کارروائی کی مذمت کی
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: تل ابیب میں یوکرین کے سفارت خانے نے آج جمعہ
مئی