?️
نواکشوط (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے موریتانیہ کا دورہ کیا جہاں ملک کے علماء سمیت اعلیٰ حکام کی جانب سے حماس کی قیادت کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے موریتانیہ کے دورے کے دوران علما اور سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اس موقعے پر موریتانیہ کے علما نے فلسطینی قوم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ فلسطین موریتانوی قوم کے اجماع کی بنیاد ہے اور اس پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں۔
انہوں نے حماس کی قیادت کو مزاحمت کی فتح کی مبارک باد پیش کی اور اس فتح کو موریتانوی قوم اور پوری مسلم امہ کی فتح قرار دیا۔
اس موقعے پر اسماعیل ہنیہ نے موریتانوی علما کی فلسطینی قوم کے حقوق کی غیر مشروط اور بے لوث حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔
اسماعیل ہنیہ نے موریتانوی حکومت کی جانب سے عرب لیگ اور دوسرے عالمی فورمز پر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کو بھی سراہا۔
خیال رہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد اتوار کو موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط پہنچا تھا جہاں موریتانیہ کے اعلیٰ حکام نے حماس کی قیادت کا استقبال کیا۔
وفد میں سیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، خلیل الحیہ، جماعت کے ترجمان سامیا بو زھری اور دیگر رہنما شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 3 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر
دسمبر
الاقصی طوفان میں تل ابیب کی ناکامیوں کا جائزہ
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے
ستمبر
جنوبی یمن میں سعودی–اماراتی نیابتی جنگ میں شدت
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:جنوبی اور مشرقی یمن میں سعودی و اماراتی حمایت یافتہ گروہوں
دسمبر
ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر ریلیزکرنے کا حکم جاری کر دیا
?️ 27 جنوری 2021ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر
جنوری
یمن میں غذائی عدم تحفظ دنیا کا سب سے بدترین قحط ہے: اقوام متحدہ
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 16 ملین افراد
فروری
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر ٹرمپ کی کینیڈا کو وارننگ
?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے
فروری
صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات
?️ 5 ستمبر 2025صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات اسرائیل کے