🗓️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود عباس نے یہ اعلان کرکے قوم کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ محمود عباس کی طرف سے فلسطین میں انتخابات کا التوا افسوسناک ہے، محمود عباس کے اس اعلان سے فلسطینی قوم کو ایک بہت بڑے خلا میں دھکیل دیا گیا ہے۔
الاقصیٰ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطین میں انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ منسوخ کرنا افسوسناک ہے اور اس کے نتیجے میں فلسطینی علاقے کو خالی کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے مسائل کو انتخابات کے بعد حل کیا جانا تھا مگر الیکشن ملتوی کرکے اداروں تشکیل نو اور دیگر حل طلب مسائل کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کا التوا انہیں منسوخ کرنے اور فلسطینی قوم سے اس کا سیاسی حق غصب کرنے کے مترادف ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ القدس میں انتخابات کےانعقاد پر کوئی اختلاف نہیں بلکہ اختلاف اس بات پر ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے الیکشن ملتوی کرکے قابض دشمن کو خوش کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تمام فلسطینی القدس کی جنگ اور القدس میں انتخابات کرانے کے عزم پر قائم ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل فلسطینی صدر محمود عباس نے رواں ماہ ہونے والے فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اسرائیل بیت المقدس میںانتخابات کرانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے، اس لیے ہم فلسطین کے دوسرے علاقوں غرب اردن اور غزہ میں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔
حماس اور دوسری فلسطینی سیاسی جماعتوں نے محمود عباس کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تحریک فتح کی ممکنہ شکست کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں ایک سیاسی ہلچل؛ پارلیمانی نظام کی واپسی کا امکان
🗓️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی متنازع
مارچ
صیہونی حکومت کی طرف سے مضافات میں داغے گئے 8 راکٹوں میں سے 2 تباہ
🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے حمیمیم سینٹر فار کنسیلیشن آف شامی
اکتوبر
بلوچستان: ژوب کینٹ پر مسلح دہشت گردوں کا حملہ ناکام
🗓️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح
جولائی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی
🗓️ 7 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی
جون
صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں آمد
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک صیہونی طیارے کی سعودی عرب کے
مئی
موبائل گیم کی ورلڈ چیمپئن شپ کا اعلان ہوگیا
🗓️ 18 اپریل 2021نیویارک( سچ خبریں) ’کال آف ڈیوٹی‘ نے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پر
اپریل
غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی
نومبر
دیگ سے زیادہ چمچہ گرم
🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:تل ابیب کا سفر کرنے والے بحرینی وزیر نے صہیونیوں کو
نومبر