کیا لبنان اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کو تیار ہے؟

کیا لبنان اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کو تیار ہے؟

🗓️

سچ خبریں: لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر  نے اسرائیلی زمینی حملے کو بعید قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن سے براہ راست مقابلہ ہماری آرزو ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اسرائیل کے لبنان پر زمینی حملے کو بعید قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن سے براہ راست مقابلہ ہماری آرزو ہے، اس غلطی کی کو دشمن بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی وزیر جنگ کی حزب اللہ اور لبنان کے خلاف ہرزہ سرائی

النشرہ نیوز کے مطابق، نبیہ بری نے صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان پر بڑھتی ہوئی حملے کی دھمکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ان دھمکیوں کا عادی ہو چکا ہے چاہے حالیہ دنوں میں ان میں اضافہ کیوں نہ ہوا ہو۔

الجمہوریہ اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بری نے کہا کہ اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود لبنان پر وسیع حملہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ ممکن ہے اسرائیل اپنی فوجی کارروائیوں کا دائرہ بڑھا لے لیکن لبنان پر حملہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے لبنان پر زمینی حملے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی مزاحمت کار صہیونی دشمن کے ساتھ براہ راست جنگ کی آرزو رکھتے ہیں اور یہ ہمارے لیے محض فائرنگ کے تبادلے سے کہیں بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جانتا ہے کہ زمینی تجاوز کی صورت میں اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اس لیے اس آپشن کا انتخاب بہت کم نظر آتا ہے مگر یہ کہ اسرائیل حماقت کرے۔

نبیہ بری نے یمنی مزاحمت کی جانب سے تل ابیب پر کامیاب میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمنی عوام کی غزہ کی حمایت اور صہیونی قابضین کے خلاف مزاحمت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو لبنان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے قبل اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے لبنان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی

بری نے مزید کہا کہ اگر یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کو اتنا نقصان پہنچا سکتا ہے تو تصور کریں کہ اگر مقبوضہ علاقوں کے قریب سے میزائلوں کی بارش ہو تو کیا ہوگا؟

مشہور خبریں۔

پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں اضافہ: رپورٹ

🗓️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچوں کی

مشہور برطانوی گلوکار کا اسلام قبول کرنے اعلان

🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانیہ کے معروف گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متأثر

یوکرین کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا خطرہ ہے: روسی وزیر دفاع

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم CSTO کے وزرائے دفاع سے خطاب

مقاومت غزہ سے لے کر النقب تک متحد ہے: فلسطینی گروہ

🗓️ 31 مارچ 2022سچ خبریں:   فلسطینی گروپوں نے بدھ کے روز اس بات پر زور

محتدہ عرب امارات کی یوکرین بحران کو کم کرنے کی کوشش

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: جدہ اجلاس کے ذریعے یوکرین کے بحران کو حل کرنے

صیہونیوں کو ایران سے خوف ہے یا اپنی اندرونی تقسیم سے

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ

اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

🗓️ 19 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف

امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ میں نسل کشی جاری

🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے الکویت اسکوائر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے