?️
سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی بھی فریق کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عراق پر دباؤ ڈال کر الحشد الشعبی (عوامی رضاکار فورس) کو تحلیل کروائے، ان کا کہنا تھا کہ الحشد الشعبی، عراق کی خودمختاری، سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف دفاع کا ایک اہم ستون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم السوڈانی نے کہا کہ امریکہ نے ہم سے کبھی الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب عراق میں امریکی اتحاد کا فوجی مشن مکمل ہو جائے گا، تب ملک میں موجود غیر ریاستی مسلح گروہوں کو منظم انداز میں ختم کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ الحشد الشعبی نے داعش کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، اور عراق میں دہشتگردی کے خاتمے میں اہم فتوحات حاصل کیں، یہ فورس عراقی حکومت کے ماتحت ایک قانونی ادارہ ہے، جسے پارلیمنٹ نے باقاعدہ منظوری دی ہے۔
وزیراعظم السوڈانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بعض مغربی حلقے عراق پر غیر ریاستی مسلح گروہوں کو تحلیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ عراق ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کا فیصلہ خود کرے گا، کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکی طلباء کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے ایک امریکی یونیورسٹی کے 20 فلسطینی حامی
نومبر
مغربی کنارے میں چند گھنٹوں کے اندر کئی صیہونی مخالف کارروائیاں
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں کچھ ہی گھنٹے کے اندر متعدد صیہونی مخالف
اکتوبر
پیرس کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: سکیورٹی اداروں کی طرف سے اعلان کردہ پابندیوں کے باوجود
جولائی
بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد
?️ 5 مئی 2025شکرگڑھ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری
مئی
انسٹاگرام کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے
اگست
امریکی سیاستدانوں کی زندگیاں خطرے میں
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے
اگست
ٹرمپ پرحملے کی وجوہات
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
عامر خان کی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کی تیاری
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:مسٹر پرفیکٹ کہے جانے والے بھارتی اداکار عامر کے بارے میں
مئی