ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

🗓️

تہران (سچ خبریں)  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں کی جانے والی تجاویز قابل قبول نہیں ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں نہیں مانا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے ویانا میں جاری مذاکرات میں پیش کی گئی ابتدائی تجاویز اس قابل بھی نہیں کہ ان پر نظر ڈالی جا سکے۔

خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کی یورینیم افزودگی کے لیے تعمیر کردہ مرکزی تنصیب نطنز جوہری سینٹر پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر عالمی طاقتوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے خلاف ان کی آنکھیں کھولی جاسکیں۔

رمضان کے آغاز پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز بالعموم توہین آمیز اور متکبرانہ ہوتی ہیں، اور اس قابل نہیں ہوتیں کہ ان پر غور کیا جائے۔

انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وقت ختم ہوتا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تھکا دینے والی نہیں ہونی چاہیے، وہ ایسی نہیں ہونی چاہیے کہ فریق اسے کھینچتے اور طول دیتے رہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر کیے جانے والے حملے کے جواب میں ان کے ملک نے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے مغربی قوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی برائی کا جواب ہے، اس سے پہلے ایران 20 فیصد تک یورینیم افزودہ کرتا تھا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حملے میں نقصان کا شکار ہونے والے جنریشن کے سینٹری فیوجز کی جگہ اب جدید ترین سینٹری فیوجز بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مغربی قوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ بات چیت کے دوران ہمارے ہاتھ خالی ہوں، لیکن ہمارے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں۔

ادھر ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے بات چیت کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے، 2015ء میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے میں شریک ممالک کے اعلیٰ حکام ویانا میں اس سلسلے میں ایک بار پھر مل بیٹھے، اس بات چیت کا مقصد امریکا اور ایران کو اس معاہدے میں واپس لانا ہے۔

مشہور خبریں۔

دو دن سے ہم پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف

🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ

شراکت داروں کا ’انٹرنیٹ کی گورننس‘ کیلئے قومی سطح پر مشاورت کا مطالبہ

🗓️ 6 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شراکت داروں نے قومی سطح پر ڈیجیٹل حقوق

سعودی عرب میں طاقت کی لڑائی جاری

🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے سابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن

یوکرین کو 1.35 بلین امریکی ڈالر کی مالی امداد

🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے انکشاف کیا کہ

کیا غزہ کی پٹی میں کوئی ایسی جگہ ہے جو صیہونی بمباری سے محفوظ ہو؟

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اقوام متحدہ

وزیراعظم کا ایرانی صدر کے دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم

🗓️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم

پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

🗓️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر

بیروت کے حالیہ فتنوں میں سعودی عرب کے نقش پا

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے ولید جنبلاط کو سعودی عرب کی طرف سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے