?️
تہران (سچ خبریں) ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم القدس کے موقع پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتفاضہ اور فلسطینی استقامت ہرگز نہیں رکے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں یوم القدس کو عالم اسلام کی وحدت، قدس شریف کی آزادی کی آرزو، استقامتی محاذ کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے خون کے انتقام کی نوید، مغربی ایشیا سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کےانخلا اور علاقے کے سیاسی جغرافیہ سے صیہونی حکومت کو محو کئے جانے کے بعد اس کی جگہ ارض مقدس پر مکمل طور سے فلسطینی ریاست کی تشکیل کا مظہر قرار دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں یوم القدس کو یوم اللہ سے تعبیر کیا اور مسئلہ فلسطین کے حل اور صیہونی حکومت کے سرطانی غدے کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے مسلمان اقوام کے عزم و ارادے کی علامت قرار دیا۔
اس بیان میں شہدائے انتفاضہ اور قدس شریف کی آزادی کی راہ میں جانفشانی کرنے والے عظيم سپوت شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی راہ کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر صہیونی حکومت کے سقوط و زوال کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سقوط و زوال کے آثار، فلسطینی عوام کی روز افزوں استقامت، ارض مقدس پر مکمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کی اسٹراٹیجی پر مبنی ملت فلسطین کے عزم و ارادے اور دنیا میں سامراج مخالف استقامتی محاذ کے علمبردار کی حیثیت سے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نظریہ استقامت کے عملی شکل اختیار کرنے کی نوید ملتی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام اور علاقے سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کی نوید رہبر انقلاب اسلامی کے نظریہ استقامت کا ہی مظہر ہے۔
مشہور خبریں۔
کابینہ نے الیکٹرانک بائیکس، رکشوں کے لیے قرضوں کی منظوری دے دی
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کی فنانسنگ
اپریل
سوڈان میں بغاوت کی شکست
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: سوڈان جس میں 97 فیصد مسلم آبادی ہے اور حال
نومبر
حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری
ستمبر
تجارتی کشیدگی کے درمیان ٹرمپ اور جن پنگ نے فون پر بات کی
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: چین کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
ستمبر
عراق کی سیاسی پیش رفت کے بارے میں نوری المالکی کا بیان
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے آج
اگست
19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب تحقیقات کیلئے 7 جون کو طلب
?️ 2 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو کی جانب سے 19 کروڑ
جون
صیہونی انٹیلی جنس سروسز پر حزب اللہ کا میزائلی حملہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹیپے کوبرا
جنوری
امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح
جنوری