?️
تہران (سچ خبریں) ایران نے مخلتف قسم کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا دفاعی نظام تیار کرلیا جس کی ایرانی فوج نے دماوند کے قریب رونمائی کی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک فوجی پریڈ کے دوران ایرانی آرمی ڈے کے موقع پر فوج نے درجنوں میزائل سسٹم، جدید اسلحوں اور ڈرونز سسٹمز دکھائے۔
فوج نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیا دفاعی نظام مختلف قسم کے طیارے، بیلسٹک میزائلوں اور کروز کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کا اہل ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ملک کے فوجی ادارے بشمول فوج اور انقلابی گارڈز پہلے کے مقابلے میں آج زیادہ پیشہ ور ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی کی شرح میں بھی مزید اضافہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایرانی پارلیمان کے ترجمان محمد باقر قالیباف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نطنز کی جوہری تنصیب میں کارروائی کے بعد ایران بڑی مقدار میں یورینیم افزودہ کرے گا۔
دوسری جانب ایران کی آئے دن اہم کامیابیوں کی وجہ سے امریکا میں شدید کھلبلی مچی ہوئی ہے اور سابق امریکی سفارت کارڈینس راس نے کہا ہے کہ تہران حکومت جس رفتار سے یورینیم افزودگی کررہی ہے اس کا مقصد امریکی انتظامیہ کو دباؤ میں لانا ہے، ایران کو یقین ہے کہ امریکا جوہری سمجھوتے میں تو ضرور واپس آئے گا، اس لیے یہ واپسی کے لیے اپنی شرائط منوانے کے لیے سرگرم ہے۔


مشہور خبریں۔
مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے
نومبر
صالح العروری کا قتل صیہونی حکومت کے لئے مہنگا پڑا
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:۲ جنوری کو المشرافیہ کے محلے میں لبنان میں حماس کے
جنوری
مقبوضہ مغربی کنارہ اور بیت المقدس ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے جمعے کے روز مغربی کنارے اور مقبوضہ
مارچ
لبنان کے بعد غزہ کی جنگ بھی ختم ہونی چاہیے: ہاریٹز
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے صفحہ اول پر لکھا ہے
نومبر
آپ کی جیت ترک عوام کی شکرگزاری ہے:پیوٹن کا اردگان سے خطاب
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے
مئی
امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کرنے میں شہید سلیمانی کا کردار
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: شہید سلیمانی کا مکتب ان کی شہادت کے ساتھ نہیں
دسمبر
برطانوی جیلوں کی ابتر حالت
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری
اکتوبر
نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا
?️ 3 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست
جون